اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

انتظامہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری تعطیل یا بندش کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، آج اسکول، کالج اور دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آج اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پنجاب: عوامی مقامات اور دفاتر میں 5 رنگوں کے ویسٹ بن لازمی قرار

علامتی فوٹو

پنجاب بھر کے کمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور دفاتر میں 5 رنگوں کے ویسٹ بِن لازمی قرار دے دیے۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ ویسٹ بِن نہ رکھنے والے تمام مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپر، گلاس، آرگینک، میٹل اور پلاسٹک کے لیے الگ الگ ویسٹ بِن لازمی رکھے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبے کی منظوری دے دی۔

ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ویسٹ بِن کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف ماحولیاتی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ فوری طور پر تمام تجارتی مقامات اور تعلیمی اداروں میں نمایاں مقامات پر ویسٹ بِن لگانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیلا ویسٹ بِن کاغذی کچرا، سبز ویسٹ بن شیشے کے کچرے اور سرخ ویسٹ بِن دھاتی کچرے کے لیے استعمال ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سرمئی ویسٹ بِن آرگینک و بائیوڈیگریڈیبل ویسٹ اور اورنج ویسٹ بِن پلاسٹک ویسٹ کے لیے استعمال ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں روسی خلا باز یوری گاگارین کا مجسمہ نصب
  •  ایف بی آرکاہفتہ وارچھٹی کےباوجودٹیکس دفاترکھلےرکھنےکافیصلہ
  • امریکی سینیٹر کا ٹرمپ انتظامیہ سے غزہ کے لیے مکمل انسانی امداد کھولنے کا مطالبہ
  • ٹنڈو جام: طلبہ کا شہید بینظیر آباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج
  • اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کیلئے سرما کے اوقات کار کا شیڈول جاری
  • وزیراعلیٰ کے پی کا اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان، شریک نہ ہونے والے اراکین اسمبلی کو تنبیہ
  • ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے ہفتے کو ایف بی آر دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان
  • ٹیکس دہندگان کیلئے ہفتے کو بھی ایف بی آر دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان
  • پنجاب: عوامی مقامات اور دفاتر میں 5 رنگوں کے ویسٹ بن لازمی قرار
  • اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کا طیارہ ہولناک حادثے سے بچ گیا