ریسکیو ٹیمیں اور فوجی اہلکار پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے عارضی شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی امریکی ملک میکسیکو شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور سینکڑوں علاقوں میں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔ میکسیکو کی صدر نے کہا کہ بارشوں کی شدت غیر متوقع تھی اور مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ریسکیو ٹیمیں اور فوجی اہلکار پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے عارضی شیلٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے میں 6 اہلکار اور امام مسجد شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ حملہ 10 اور 11 اکتوبر کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ اسکول پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں نے اسکول کی بیرونی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

بیان میں کہا گیا کہ موقع پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی اسکول کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی تھی۔

ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا، جبکہ 2 مزید دہشتگردوں کو عمارت کے اندر گھیر کر سیکیورٹی فورسز انجام تک پہنچایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا، جن میں ٹریننگ حاصل کرنے والے جوان بھی شامل تھے۔ حملے کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں نے کارروائی کے دوران اسکول کمپلیکس کی مسجد کو بھی نشانہ بنایا، جہاں انہوں نے عبادت گاہ کی بے حرمتی کی اور امام مسجد کو شہید کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور اس بزدلانہ و سفاکانہ کارروائی میں ملوث تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خصدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس ٹریننگ اسکول پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امام مسجد شہید پولیس ٹریننگ اسکول دہشتگرد ہلاک ڈی آئی خان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 130 افراد ہلاک، ہزاروں مکانات متاثر
  • میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 130افراد ہلاک
  • سعودی عرب کے 6 علاقوں میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ
  • تحریک لبیک کیخلاف رات کے اندھیرے میں آپریشن (تصادم میں ایس ایچ اوسمیت 5 افراد جاں بحق، 48 اہلکار زخمی)
  • ٹی ایل پی مارچ کیخلاف پولیس آپریشن، مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید، 48 اہلکار زخمی
  • میکسیکومیں طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی ،65افراد لاپتا
  • پاکستان اوورسیز فورم سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد
  • میکسیکو میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک
  • ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے میں 6 اہلکار اور امام مسجد شہید، 5 دہشتگرد ہلاک