ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔
حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بناتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو واصل جہنم کردیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔
جوابی کارروائی کے دوران پولیس کے 7 بہادر اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا۔
پولیس حکام کے مطابق آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ دہشتگردوں نے رات تقریباً ساڑھے 8 بجے حملہ کیا، تاہم فورسز نے فوری جوابی ایکشن لے کر انہیں ٹریننگ اسکول کی حدود میں ہی گھیر لیا۔
ڈی جی پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا کے مطابق حملے کے وقت ٹریننگ اسکول میں موجود تقریباً 200 پولیس ریکروٹس اور اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ آپریشن کے دوران نادرا آفس اور اسکول کے تمام بلاکس کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 13 زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرموبائل ۔ علم کا دوست اور جدید دنیا ملک میں مہنگائی کا رجحان مسلسل جاری، 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکہ، فائرنگ کی آوازیں، ہلاکتوں کا خدشہ وینزویلا کی جمہوری رہنما ماریا کورینا نے نوبیل امن انعام ٹرمپ کے نام کردیا کابل کی خودمختار علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی گئی، افغانستان کا پاکستان پر الزام جواب دہی کے بغیر امن ایک سراب بن کر رہ جاتا ہے،پاکستان کمیٹی نے امن پر سیاست کو ترجیح دی، نوبیل انعام پر وائٹ ہا ئو س برہمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹریننگ اسکول پولیس ٹریننگ
پڑھیں:
لاہور، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی
لاہور:لاہور کے علاقے لوئر مال میں تیز رفتار ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد صفدر اور کانسٹیبل محمود کارپوریشن چوک میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے دونوں کو روند دیا۔
حادثے میں کانسٹیبل محمد صفدر موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ کانسٹیبل محمود کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
شہید پولیس اہلکار کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔