عمران خان دہشتگردوں کے حامی، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ ہے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں، تحریک انتشار واحد جماعت ہے جسے شہدا کی قربانیوں اور ملکی سالمیت سے کوئی غرض نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسے (تحریک انتشار کو) صرف اس بات سے غرض ہے کہ خیبر پختونخوا میں کس طرح تقسیم پیدا کی جائے، حالات کس طرح خراب کیے جائیں، دہشت گردوں کو کس طرح محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جائیں، عمران خان اور ان کی جماعت کا وطیرہ رہا ہے کہ بین الاقوامی اور عالمی سطح پر وہ دہشت گردوں کے سہولت کار رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت دہشت گردوں کی ہر فورم پر حامی رہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستانی واحد قوم ہیں جس کے بچوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں، اے پی ایس کے بچوں نے اپنے خون سے قربانیوں کی داستان لکھی، خضدار میں بچے شہید کیے گئے، ان بچوں کی قربانیوں کو کس طرح بھول سکتے ہیں؟ ایک شخص کے 3 بچے واقعے میں شہید ہوئے تھے اور وہ ہمت اور حوصلہ سے کہہ رہا تھا کہ میری جان بھی حاضر ہے پاکستان کے لیے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی ہے، افواج پاکستان، سویلینز، دکاندار، ڈاکٹرز، انجینئرز، بچے، معاشرے کا ہر طبقہ ان قربانیوں کی داستان میں روشن باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کو شکست دیں گے، پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہے، پاک فوج کے جوانوں اور بچوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، پاکستان کے لیے محب وطن لوگوں کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کو مات دی، گزشتہ دور میں ہر روز دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے، پریڈ لائن مسجد دھماکے میں لوگوں کی شہادتیں فراموش نہیں کی جا سکتیں، فتنہ الخوارج کا نہ دین سے تعلق ہے نہ اسلام سے، مساجد اور معصوم لوگوں پر حملہ کسی صورت جائز نہیں ہے، علما کا خون بھی وطن کی آبیاری میں شامل ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا ہے کہ فوج کی قربانیوں کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا، آپریشن رد الفساد اور آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، بازاروں کی رونقین لوٹیں، کھیل کے میدان آباد ہوئے، جیل میں بیٹھے ہوئے شخص کی خواہش ہے کہ لاشوں پر سیاست کیسے چمکائی جائے، پیپلز پارٹی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائے، چینی وزیر خارجہ ڈیجیٹل معیشت کا نفاذ؛ مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی، وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ کا چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان طیفی بٹ کی ہلاکت پر سی سی ڈی کا موقف سامنے آگیا امیربالاج قتل کیس کامرکزی ملزم طیفی بٹ پولیس مقابلےمیں ماراگیا مذہبی جماعت کے احتجاج کا معاملہ، پنڈی اسلام آباد میں معمولات زندگی دوسرے روز بھی بری طرح متاثر جنگ بندی: فلسطینیوں نے بچا کھچا سامان اٹھا کر تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

عمران خان فسطائیت کے عروج کے دور میں بھی ہم نے مذاکرات کی بات کی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ یہی ہاؤس تھا اور اسی ہاؤس کے اندر اسپیکر کی کرسی پر اسد قیصر براجماں تھے، اس وقت اپوزیشن کی آدھی فرنٹ لائن جیلوں میں تھی۔

عطاتارڑ نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی چیرہ دستیاں جاری تھی، ان کی فسطائیت عروج پر تھی، اس کے باوجود ہم مذاکرات کی بات کرتے تھے، اس وقت کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تھا وہ میثاق معیشت کرنے پر تیار ہیں، آؤ ہم سے بات کرو۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ لوگ ہمیں برا بھلا کہتے تھے، ہم تو اس ملک کی بات کر رہے تھے، اب بھی اسپیکر نے کئی بار مذاکرات کی کال دی، جس کے لیے کمیٹی بھی بنی، اپوزیشن نے اس عمل کو سبوتاژ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیلیکٹو میموری ہے جو کہتی ہے ’میرا سب اچھا ہے تمہارا سب برا ہے‘، یہ اس ملک میں نہیں چلے گا، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا، جو میدان سے باہر تھا اس کو تنقید کا بھی کوئی حق نہیں ہے کہ ضمنی الیکشن پر بات کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • عمران خان فسطائیت کے عروج کے دور میں بھی ہم نے مذاکرات کی بات کی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق کامیابی سے مکمل
  • ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ؛3اہلکار شہید
  • تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان
  • نواز شریف کی اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب
  • دہشت گردوں کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی
  • جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری پر تحریک انصاف کا سخت ردعمل
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
  • وزیراعظم کا بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین
  • ریاض: وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اورآذربائیجان کے وزیر انصاف فرید احمدوف ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں