data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 130 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں، جب کہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وسطی ریاستوں میں بارشوں نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے، جہاں پانچ ریاستوں میں بجلی کا نظام مکمل طور پر متاثر ہو چکا ہے۔

میکسیکو کی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ اس سطح کی شدید بارشوں کی پیش گوئی نہیں کی گئی تھی، اور حکام نے مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے اور امدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار ریسکیو آپریشن اور امداد کی تقسیم میں حصہ لے رہے ہیں، جبکہ بے گھر افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افغانستان تباہی کے دہانے پر! UNDP کی ہولناک رپورٹ نے طالبان کی ناکامی بے نقاب کر دی

پاکستان کی سخت سرحدی پالیسیوں اور واپسی کے فیصلوں کے بعد افغانستان شدید معاشی اور انتظامی بحران کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں 23 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کی وطن واپسی نے پہلے سے کمزور معیشت پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں غربت، بےروزگاری اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی نے حالات کو نہایت سنگین بنا دیا ہے، جبکہ افغان طالبان داخلی مسائل حل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

خواتین کے لیے محدود رسائی، پابندیاں اور سکیورٹی خطرات نے انہیں سب سے زیادہ متاثرہ طبقہ بنا دیا ہے۔

UNDP کا کہنا ہے کہ بدترین معاشی صورتحال، غیر مستحکم گورننس اور داخلی بدانتظامی نے ملک کو شدید عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی سرمایہ کاروں کو خصوصی رعایت دینے کے طالبان حکومت کے فیصلے نے افغانستان کے مستقبل اور خودمختاری سے متعلق کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق داخلی بحران، کمزور ادارے اور بڑھتی غربت طالبان حکومت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان بن چکے ہیں، جب کہ ملک مسلسل اقتصادی اور سماجی زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈز، 56 افراد ہلاک
  • تباہ کن سیلاب نے تین ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، ہلاکتیں 256 سے تجاوز
  • انڈونیشیا: طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 84 ہلاکتیں اور 65 لاپتا
  • انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 84 تک پہنچ گئی
  • ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں شدید آگ، ہلاکتیں 65 تک پہنچ گئیں
  • تھائی لینڈ میں بارش کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 33 ہلاک
  • تھائی لینڈ، ملائیشیا، انڈونیشیا میں تباہ کن سیلاب! ہلاکتیں 33 تک پہنچ گئیں
  • دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • افغانستان تباہی کے دہانے پر! UNDP کی ہولناک رپورٹ نے طالبان کی ناکامی بے نقاب کر دی
  • غزہ میں شدید بارشوں سے سیلاب، ہزاروں بے گھر فلسطینی متاثر