ہنزہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ ہوکر گھروں باہر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
گلگت بلتستان: گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ۔ ریکٹر اسکیل پرشدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تقریبا رات 9 بجے کے قریب محسوس کیئے گئے ، زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں سے نکل آئے ، تاحال کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر دور تھا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
الاسکا میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ، اینکریج شہر چند سیکنڈ میں لرز اُٹھا
ANCHORAGE, ALASKA:امریکا کی ریاست الاسکا میں 6.0 شدت کے طاقتور زلزلے نے اینکریج شہر سمیت کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جبکہ مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 11 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
الاسکا ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ نے ہائی ویز، ایئرپورٹس، پلوں اور سرنگوں کی ہنگامی جانچ شروع کر دی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور سفر میں رکاوٹوں کا بھی امکان کم ہے۔
امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر یہ واضح کیا ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔
یاد رہے کہ الاسکا کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ 27 مارچ 1964 کو آیا تھا، جب 9.2 شدت کے تباہ کن زلزلے اور سونامی نے 131 افراد کی جان لے لی تھی۔
حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ آفٹر شاکس کا امکان مسترد نہیں کیا گیا ہے۔