---فائل فوٹو

صوبۂ پنجاب کے جڑواں شہر، راولپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی ہے۔

میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق بس سروس صدر اسٹیشن تا کشمیر ہائی وے بحال کر دی گئی ہے، فیض احمد فیض تا پاک سیکرٹریٹ ڈی چوک میں کنٹینرز کی موجودگی کے باعث تھوڑی تاخیر سے بحال کی گئی۔

میٹرو بس سروس کے حکام کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج کی کال کے باعث میٹرو بس سروس ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر بند کی گئی تھی۔

میٹرو بس سروس چار روز تک معطل رہی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میٹرو بس سروس

پڑھیں:

ٹی ایل پی کے فلسطین احتجاج کاتیسراروز، جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش میں نرمی، انٹرنیٹ جزوی بحال

ٹی ایل پی کے فلسطین احتجاج  کے تیسرے روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں راستوں کی بندش میں نرمی کردی گئی۔

پشاور روڈ، مری روڈ مری چوک پر بند راستوں کو جزوی طور پر کھولنا شروع کردیا گیا،  موبائل نیٹ سروس بھی بحال کردی گئی، میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔

شہر اور کینٹ میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں قدرے اضافہ دیکھا جا رہا ہے،  اتوار کی چھٹی اور گزشتہ 2 روز سے راستوں کی مکمل بندش سے شہر میں خاموشی ہے، سڑکوں پر ٹریفک میں واضح کمی ہے۔

مری روڈ پر شمس آباد اور فیض آباد ٹریفک کے لیے بند ہے، مریڑ چوک جزوی اور ڈبل روڈ بھی  کھول دیا گیا۔

راولپنڈی سے اسلام آباد کے لیے راستہ ڈبل روڈ ٹریفک روٹ بحال کردیا گیا، پشاور سے اسلام آباد  موٹروے ایم ون ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، اسلام آباد سے لاہور موٹروے ایم ٹو بھی کھول دی گئی ہے۔

شہری سوات ایکسپریس وے ،ہزارہ موٹروے اور ہکلہ  ڈی آئی خان موٹروے پر سفر کر سکتے ہیں،  تمام داخلی اور خارجی راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔ 

موٹروے پولیس نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130/ٹریول ایڈوائزری سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی سے میٹرو بس آپریشن جزوی طور پر بح
  • اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال
  • لاہور، امن و امان کی صورتحال بہتر، اورنج ٹرین اور میٹرو بس سروس بحال
  •  شہر میں میٹرو بس سروس بحال 
  • ٹی ایل پی ملین مارچ، جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند رہی
  • ٹی ایل پی ملین مارچ؛ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند
  • جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس چوتھے روز بھی بند
  • جڑواں شہروں میں سڑکیں بند، انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، موٹر وے کھل گئی
  • ٹی ایل پی کے فلسطین احتجاج کاتیسراروز، جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش میں نرمی، انٹرنیٹ جزوی بحال