Express News:
2025-10-08@12:25:33 GMT

نادرا نے 4 ممالک میں اپنے کاؤنٹرز کھول دیے

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

اسلام آباد:

سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نادرا نے 4 ممالک میں اپنے کاونٹرز کھول دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے کینیڈا کے شہروں مونٹریال اور وینکوور میں پاکستانی ایمبیسی میں کاؤنٹر کھول دیے ہیں۔

اٹلی کے شہر میلان، بحرین کے شہر مناما اور اردن کے شہر عمان میں نادرا سہولت کاؤنٹرز کھولے گئے ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق تمام کاؤنٹرز پاکستانی سفارتخانوں میں کھولے گئے ہیں، اٹلی کے شہر روم میں بھی جلد نادرا کاؤنٹر کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نادرا آئے روز اپنے نظام میں بہتری لا رہی ہے اور سسٹم کو ڈیجیٹائز بھی کر رہی ہے۔

پاکستانی شہری گھر بیٹھے نادرا کی آن لائن ایپ ’’پاک آئی ڈینٹٹی‘‘ کے ذریعے اپنے کام کروا سکتے ہیں جبکہ آن لائن اپاائنٹمنٹ بھی دستیاب ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے شہر

پڑھیں:

ایپ ڈاؤن لوڈز میں پاکستان دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل

دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اربوں موبائل ایپلیکیشنز(mobile apps) ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ ایپس کس ملک میں ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں؟ اور پاکستان کا اس دوڑ میں کیا مقام ہے؟
 تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 2024 میں تقریباً 3.56 ارب ایپ ڈاؤن لوڈز کیے اور اس طرح عالمی سطح پر نواں نمبر حاصل کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے 2022 میں بھی 3.5 ارب ڈاؤن لوڈز کے ساتھ یہی درجہ حاصل کیا تھا، جو ایپ مارکیٹ میں اس کی مستقل موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
 ٹیکنالوجی اور موبائل ایپلیکیشنز کی دنیا میں پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن کر سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2022 میں پاکستان میں ایپ ڈاؤن لوڈز میں 35.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جو اس بات کی دلیل ہے کہ ملک میں اسمارٹ فونز کے استعمال اور انٹرنیٹ تک رسائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
 عالمی سطح پر اگر بات کی جائے تو چین ایپ ڈاؤن لوڈز میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں صارفین کی بہت بڑی تعداد روزانہ لاکھوں ایپس انسٹال کرتی ہے۔ اس کے بعد بھارت دوسرے نمبر پر ہے، جو ایک بڑی اور متحرک ایپ مارکیٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ برازیل تیسرے اور انڈونیشیا چوتھے نمبر پر ہیں۔
ٹیک ماہرین کے مطابق پاکستان میں ایپ ڈاؤن لوڈز کی شرح میں مزید اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر نوجوان آبادی اور فری لانسنگ کے بڑھتے رجحان کے باعث۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو مستقبل میں پاکستان کا شمار دنیا کی چند بڑی ایپ مارکیٹس میں کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں
  • مدینہ منورہ: مسجد قبلتین 24 گھنٹے نمازیوں کے لیے کھول دی گئی
  • نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا
  • سمندر پارپاکستانیوں کی سہولت کے لئے بیرون ممالک نادرا کےکاؤنٹرز قائم
  • ایپ ڈاؤن لوڈز میں پاکستان دنیا کے ٹاپ 10 ممالک میں شامل
  • تارکین وطن کے لیے دل اور دروازے کھول دو، پوپ لیو کا کیتھولک عیسائیوں کو پیغام
  • کرشنگ سیزن سے چند ہفتے قبل، حکومت نے چینی کی درآمد کا ایک اور ٹینڈر کھول دیا
  • ٹنڈوجام میں تالہ بندی کے بعد تمام اسکولز کھول دیے گئے
  • پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر! نادرا نے شناختی کارڈ منسوخی کا عمل آسان کر دیا