نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ترجمان نادرا کے مطابق کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے، کینیڈا کے 2 شہروں مونٹریال اور وینکوور میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں جب کہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی پاکستانیوں کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے، کینیڈا کے 2 شہروں مونٹریال اور وینکوور میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں جب کہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی پاکستانیوں کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے شہر عمان میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک 5 نئے کاؤنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ اگلے مرحلے میں اٹلی کے شہر روم میں بھی نادرا کاؤنٹر قائم کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نادرا کاؤنٹرز میں بھی کے شہر کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔