اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی سروسز اب معمول کے مطابق جاری ہیں، اورنج لائن ٹرین پانچ روز بندش کے بعد دوبارہ اپنے تمام سٹیشنز پر شیڈول کے مطابق روان دواں ہے ، میٹرو بس سروس بھی چار روز کے تعطل کے بعد بحال کر دی گئی ۔اتھارٹی کے مطابق تمام میٹرو بس سٹیشنز اور اورنج لائن ٹرین سٹاپس شہریوں کے لیے کھول دیئے گئے ہیں، سکیورٹی اور ٹریفک حالات بہتر ہونے پر آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا ہے جس کے بعد لاہور کا پبلک ٹرانسپورٹ نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
ملیر 15 میں ٹرین کی ٹکرسے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود ملیر 15 ریلوے لائن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریلوے پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی جہاں متوفیہ کی شناخت 33 سالہ انیتا زوجہ وکی کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ ریلوے پٹری عبور کررہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی۔ تاہم، پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔