کریسٹیانو رونالڈو کا نیا مشن: صحت، خوداعتمادی اور خوبصورتی کو فروغ دینے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
فٹبال کے عالمی اسٹار کریسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان سے باہر بھی صحت اور فلاحِ عامہ کے منصوبوں میں سرگرم ہیں۔ وہ ’انسپائر‘ (Inspire) نامی کمپنی کے شریک بانی ہیں، جو خوداعتمادی، خوبصورتی اور بالوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں خدمات فراہم کرتی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں توسیع، ریاض میں کلینکس کا قیام
العربیہ نیوز کے مطابق رونالڈو نے سعودی نشریاتی ادارے ایم بی سی کے پروگرام ’لاؤڈ ایف ایم‘کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انسپائر اپنی سرگرمیوں کو مشرقِ وسطیٰ میں توسیع دے رہی ہے، جس میں ریاض میں نئے کلینکس کا قیام بھی شامل ہے۔
???????????? pic.
— Cristiano Ronaldo (@Cr7Fran4ever) October 7, 2025
انہوں نے سعودی عرب کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب اب میرا گھر ہے‘۔
مصروف کیریئر کے باوجود فلاحی کاموں میں دلچسپی
رونالڈو نے وضاحت کی کہ وہ اپنے مصروف فٹبال کیریئر کے باوجود اس منصوبے کے لیے وقت کیوں نکالتے ہیں۔
ان کے مطابق میرے نزدیک صحت زندگی کی بنیادی کنجی ہے۔ بہتر صحت کا مطلب بہتر زندگی ہے۔ ہم یہاں لوگوں کی مدد کے لیے ہیں۔
40 سال کی عمر میں بھی فٹنس کی علامت
النصر کلب سے وابستہ پرتگالی اسٹار 40 سال کی عمر میں بھی بہترین فٹنس کے ساتھ میدان میں نئی کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ وہ کھیلوں کی دنیا میں صحت اور تندرستی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
’خوبصورتی اور خوداعتمادی لازم و ملزوم ہیں‘رونالڈو نے زور دیا کہ خوبصورتی اور ظاہری دیکھ بھال براہِ راست خوداعتمادی سے جڑی ہوئی ہے۔ ان کے بقول جب انسان ظاہری طور پر بہتر محسوس کرتا ہے تو اندر سے زیادہ پراعتماد بن جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ مجھے بالوں کے بغیر دیکھیں تو میں وہی شخص نہیں رہوں گا۔ بال ہونا مجھے بہتر اور زیادہ پُراعتماد محسوس کراتا ہے۔
صحت مند زندگی کا پیغامرونالڈو کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ ’انسپائر‘ کے پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو صحت مند اور مثبت طرزِ زندگی کی طرف راغب کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسپائر بال رونالڈو صحت فٹبالرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسپائر بال رونالڈو فٹبالر کے لیے
پڑھیں:
شیخ عیدالقادر جیلانیؒ کی پوری زندگی اسلام کیلیے وقف تھی، مولانا احمد رضا عطاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) دعوت اسلامی کے رہنما اور مبلغ مولانااحمد رضا عطاری نے کہا ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی پوری زندگی سنت بنویﷺ کے مطابق تھی انھوں نے اسلام کو لوگوںپھیلانے کے لیے بھرپور جد جہد کی۔ یہ بات انھوں گلزار مدینہ مسجد کریم آباد میں شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی یاد میں منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے مسلمان کی زندگی کا اہم مقصد ہے کہ اس دین کی دعوت کو پھیلانے کیلیے جدوجہد کرے اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو قائم کرنے کی جدوجہد کرے۔ انھوں نے کہا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی پوری زندگی سنت نبویﷺ کے مطابق گزری اور اس کی زندگی کا کوئی لمحہ ایسا نہیں تھا جو اسلام کی تبلیغ سے خالی ہو انھوں نے کہا ان کی زندگی ہمیں درس دیتی ہے کہ ہم بھی اپنی زندگیوں کو اسلام کی راہ میں لگائے اور خود بھی دین سکھیں اور لوگوں کو بھی دین کی تعلیم پہنچائیں اور یہ ہی طریقہ ہے دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کرنے کا جلسے ٹنڈوجام کے نگراں مولانا عارف عطاری مولانا ضیاء مدنی قاری قاسم عطاری نے بھی خطاب کیا اورکمسن نعت خواں محمد بلال عطاری محمد ابراہیم محمد عمیر احمد نے نعتیں پڑھ کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ہدیہ سلام پیش کیا۔