Jasarat News:
2025-10-14@17:45:59 GMT

مائیکروسافٹ کا پہلا اے آئی امیج جنریٹر ماڈل متعارف

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

مائیکروسافٹ کا پہلا اے آئی امیج جنریٹر ماڈل متعارف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مائیکرو سافٹ نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی دنیا میں نیا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا پہلا اے آئی ٹیکسٹ ٹو امیج جنریٹر ’مائی امیج 1‘ متعارف کرا دیا ہے۔

یہ ٹول مکمل طور پر مائیکرو سافٹ نے خود ڈیزائن اور تیار کیا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمپنی اب اوپن اے آئی پر اپنا انحصار بتدریج کم کر رہی ہے۔

حالیہ مہینوں میں مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے اندرونی اے آئی ماڈلز تیار کرے گی، اور مائی امیج 1 اسی سمت ایک نیا سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹول کریٹیو پروفیشنلز کے فیڈ بیک کی مدد سے بنایا گیا ہے تاکہ حقیقی تصاویر کے قریب ترین نتائج فراہم کیے جا سکیں۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق، مائی امیج 1 فوٹو رئیلسٹک امیجری جیسے روشنی، منظرنامہ (لینڈ اسکیپ) اور دیگر بصری تفصیلات میں خاص مہارت رکھتا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ جنریٹر صارف کی درخواستوں کے جواب میں زیادہ تیز رفتاری سے تصاویر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مائی امیج 1 کو مائیکرو سافٹ کی دیگر اے آئی پراڈکٹس جیسے مائی وائس 1 اے آئی اور چیٹ بوٹ مائی 1 پریویو کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکرو سافٹ اور اوپن اے آئی کا تعلق وقت کے ساتھ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، اور اسی دوران کمپنی نے مائیکرو سافٹ 365 میں Anthropic کے اے آئی ماڈلز بھی استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں۔

فی الحال مائی امیج 1 عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکرو سافٹ جلد ہی اسے عوامی سطح پر بھی متعارف کرا سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مائیکرو سافٹ اے ا ئی

پڑھیں:

معروف کاروباری سافٹ ویئر میں خطرناک سیکیورٹی خامیوں کی وارننگ جاری

قومی کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے کاروباری سافٹ ویئر ”سیپ نیٹ ویور“  میں چند سنگین سیکیورٹی خامیاں پائی گئی ہیں جن کے نتیجے میں حملہ آور دور سے بغیر لاگ اِن ہوئے سسٹم کو کنٹرول کر سکتے ہیں، نقصان دہ فائلیں اپلوڈ کر سکتے ہیں اور حساس کاروباری ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔
نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق یہ خامیاں اس قدر خطرناک ہیں کہ کوئی بھی ہیکر بغیر لاگ اِن ہوئے، دور سے ہی کمپیوٹر کا کنٹرول حاصل کرسکتا ہے، اس میں فائلیں اپلوڈ کر سکتا ہے، یہاں تک کہ حساس کاروباری معلومات بھی چرا سکتا ہے۔  یہ خامیاں اس لیے بھی خطرناک ہیں کہ اس کے لیے صارف کی کوئی مدد یا کلک کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہیکرز دوسرے سے ہی حملہ کرسکتے ہیں، اس لیے ان خامیوں کو بڑا خطرہ تصور کیا جارہا ہے۔
این سی ای آر ٹی کی تجویز: ایڈوائزری میں صارفین کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ فوراً ایس اے پی (SAP) کی جانب سے جاری کیے گئے حفاظتی پیچز انسٹال کریں۔ اگر فوری پیچز نہیں لگائے جا سکتے تو نیٹ ورک کو محدود کریں، فائلوں کی جانچ سخت کریں اور سسٹم کی نگرانی میں اضافہ کریں۔
مزید کہا گیا  کہ مشکوک سرگرمیوں جیسے غیر معمولی کمانڈز، فائل اپلوڈز یا لاگ اِن کوششوں پر خاص نظر رکھیں۔ اگر سیکیورٹی میں خلل کا شک ہو تو پاس ورڈز فوراً تبدیل کریں۔
ایڈوائزری کے مطابق یہ خطرناک خامیاں کاروباری اداروں کے اہم سافٹ ویئر میں موجود ہیں جو اگر بروقت ٹھیک نہ کی جائیں تو بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس لیے این سی ای آر ٹی (National CERT) کی جانب سے سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام ادارے جلد از جلد حفاظتی پیچز لگائیں اور نظام کی حفاظت کے لیے خاص اقدامات کریں۔
ٹیم کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ یہ خامیاں کاروباری اداروں کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو ان کے سسٹمز پر حملہ یا اہم ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسٹاگرام نوجوانوں کیلئے کونسی نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے والا ہے؟
  • انسٹا گرام نے نوجوانوں کیلئے نئے فیچرز متعارف کرا دیئے
  • معروف کاروباری سافٹ ویئر میں خطرناک سیکیورٹی خامیوں کی وارننگ جاری
  • قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار رہیں، مریم نواز
  • باجوڑ، پاک فوج کے حق میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی
  • چائینز نجی زرعی کمپنی کے ماہرین کا تلہار شہر کا دورہ
  • چاند پر خلانوردوں کیلیے ناسا کا قابلِ رہائش ببلز بنانے کا منصوبہ
  • ونڈوز 10 سپورٹ 14 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، مگر اسے ایک سال تک مفت حاصل کرنیکا طریقہ جانیں
  • مایکروسافٹ کی ونڈوز 10 سپورٹ ختم ہونے جارہی ہے، لیکن صارفین کے لیے خوشخبری بھی ہے