data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈبلیو ایچ او نے نوجوانوں میں ای سگریٹس کے بڑھتے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ نوجوان خاص طور پر 13 سے 15 سال کی عمر میں ای سگریٹس کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ عالمی تنظیم نے خبردار کیا کہ نکوٹین نیا عارضہ ہے یعنی نوجوان اس کے ذریعے نکوٹین کے عادی بن رہے ہیں، جو بعد میں عام تمباکو نوشی کی طرف بھی لے جا سکتا ہے۔ ای سگریٹس کے جو بخارات بنتے ہیں، ان میں کچھ ٹاکسک مادّے شامل ہو سکتے ہیں جن سے پھیپھڑوں، دل اور دماغ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں خصوصاً نوعمر میں جن کی نشوونما ابھی مکمل نہیں ہوئی ہوتی۔ انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ نوجوانوں کو راغب کرنے کرنے کے لیے فلیورز، رنگیں پیکنگ کا استعمال کیاجاتا ہے

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہسپانوی دارالحکومت میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے4افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 4افراد ہلاک ہو گئے ۔ خبرساں اداروں کے مطابق حادثہ سیاحوں میں مقبول علاقے پلازا میئر کے قریب پیش آیا۔ فائر فائٹرز عمارت کے ملبے میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جہاں متعدد منزلوں کی چھتیں گرنے سے تباہی ہوئی۔ مرکزی حکومت کے نمائندے فرانسسکو مارٹن آگویری کے مطابق حادثے کے باعث عمارت کی تمام منزلیں منہدم ہو کر بیسمینٹ تک بیٹھ گئیں۔ متاثرہ عمارت کے ساتھ واقع دیگر عمارات کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایکواڈور : مظاہرین کا صدارتی گاڑی پر پتھراؤ ‘ قاتلانہ حملے کی بھی کوشش
  • ہسپانوی دارالحکومت میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے4افراد ہلاک
  • ہماچل پردیش: مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی‘ 18 افراد ہلاک
  • کیمسٹری کا نوبیل انعام جاپان، امریکا اور آسٹریلیا کے 3محققین کے نام
  • البانیا: عدالت میں دوران سماعت فائرنگ سے جج ہلاک
  • افریقی ملک زیمبیا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 4افراد ہلاک
  • برطانیہ میں چینی کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈاضافہ
  • سینئر بھارتی پولیس افسر نے گولی مار کر خود کشی کرلی
  • امریکا: کیلیفورنیا کی شاہراہ پر میڈیکل ہیلی کاپٹر گر کر تباہ