پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے بدھ کے روز دو ادویات کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے ان کی ضبطی کے احکامات جاری کر دیے۔

اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایفاسٹن گولی یعنی ڈائیڈروجیسٹرون 10 ملی گرام اور پیرا کیئر سسپنشن 60 ملی لیٹر یعنی پیراسیٹامول 120 ملی گرام فی 5 ملی لیٹر میں فعال اجزا موجود نہیں پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیار شدہ کھانسی کے شربت میں زہریلا مواد شامل، ڈریپ کا کریک ڈاؤن

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس طرح کی جعلی ادویات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، کیونکہ یہ علاج کی ناکامی، بیماری میں شدت، یا جان لیوا نتائج کا سبب بن سکتی ہیں، خصوصاً ان مریضوں کے لیے جو ان دواؤں پر علاج کے لیے انحصار کرتے ہیں۔

ڈریپ نے عوام کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ ان دواؤں کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں۔

مزید پڑھیں: ڈریپ نے غیر معیاری ادویات پر الرٹ جاری کردیا

بیان میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ بیچ نمبرز والی مصنوعات استعمال کرنے والے افراد ان کا استعمال ترک کریں اور اگر ان کے استعمال سے کسی قسم کی تکلیف یا مسئلہ محسوس ہو تو اپنے معالج یا صحت فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

ڈریپ نے طبی ماہرین سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ سپلائی چینز، فارمیسیوں اور صحت کے مراکز میں ان مصنوعات کی نگرانی میں اضافہ کریں، اور اگر کسی منفی اثر یا معیار سے متعلق مسئلے کی اطلاع ملے تو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

مزید پڑھیں: پشاور: ڈریپ کا سرجیکل کمپنی پر چھاپہ، ممنوعہ سرنجوں کی بھاری مقدار برآمد

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی ڈریپ نے تین دواساز کمپنیوں کو ’’غیر معیاری‘‘ طبی آلات مارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایت کی تھی اور فارماسسٹ و کیمسٹس کو ان مصنوعات کی فراہمی بند کرنے کا کہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ادویات پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جان لیوا نتائج جعلی ڈریپ منفی اثرات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ادویات پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی جعلی ڈریپ منفی اثرات ڈریپ نے کے لیے

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد:

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایک بار پھر حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کو دْگنا کر کے 10 فیصد کیا جائے اور زرعی ادویات (پیسٹی سائیڈز) پر 5 فیصد ایف ای ڈی نافذ کی جائے تاکہ سالانہ ٹیکس ہدف میں کمی کو کسی حد تک پورا کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ تجویز اس وقت دی جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولی کا ہدف 400 سے 500 ارب روپے کم رہنے کاخدشہ ظاہر کیا گیا۔ 

تاہم حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آئندہ جائزہ میں اگر ٹیکس وصولیاں کم ہوئیں تو یہ اقدامات کیے جائیں گے، آئی ایم ایف نے فوری طور پر دباؤ نہیں ڈالا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے آخری مرحلے میں آئی ایم ایف ممکنہ طور پر ایف بی آرکے ٹیکس ہدف میں 167 سے 240 ارب روپے تک کمی پر آمادہ ہو سکتاہے۔

اس وقت پنجاب کی 33 لاکھ ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب ہے، جبکہ 27 اضلاع میں کیش کراپس پیداکرنیوالے علاقے شدیدمتاثر ہوئے ہیں۔

حکومت نے ایف بی آرکاسالانہ ٹیکس ہدف 14.130 کھرب روپے مقررکیا تھا، تاہم پہلی سہ ماہی میں وصولی 198 ارب روپے کم رہی، نیاہدف 13.89 کھرب سے 13.963 کھرب روپے کے درمیان مقررکیاجاسکتا ہے۔

پی پی رہنما اور سابق وزیر خزانہ نوید قمر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس بڑھانے کی مخالفت کرے گی،کسان سیلاب اورگندم کی امدادی قیمت کے خاتمے سے شدید متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کسانوں کیلیے زرعی آمدنی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کرتے ہوئے نئی تاریخ 30 اکتوبر مقررکر دی ہے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسان طبقہ نئے صوبائی انکم ٹیکس قوانین کے تحت ریٹرن جمع کروائے گا، جو کہ 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کاحصہ ہیں۔

دریں اثناء وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کابینہ کمیٹی برائے زراعت، موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب ہنگامی صورتحال کی صدارت کی۔

انہوں نے اگلے 15 دنوں میں کسانوں کوکینولا بیج فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ایک پائلٹ پراجیکٹ کااعلان بھی کیا۔

دوسری جانب زرعی ماہرین کاکہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب کسان پہلے ہی نقصانات کاشکار ہیں،کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس لگانے سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  •  ڈریپ نے 2 ادویات کو جعلی قرار دے کر ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • ڈریپ نے 2 ادویات کو جعلی قرار دیے کرضبط کرنے کا حکم دیدیا
  • عمران خان کا علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے
  • ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ
  • افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اقدامات پر زور:ماسکو فارمیٹ کا اعلامیہ جاری
  • آئی ایم ایف کا کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ
  • فیکٹ چیک: محکمہ اوقاف سندھ سے منسوب سوشل میڈیا پر زیر گردش 2 انتظامی احکامات جعلی قرار
  • ڈرگ کورٹ راولپنڈی کی جعلی ادویات کی فروخت پر ملزمان کو 8سال قید کی سزا