Daily Mumtaz:
2025-10-15@08:53:56 GMT

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6.10 روپے تک کی کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6.10 روپے تک کی کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم سیکٹر کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6.10 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

توقع ہے کہ اس اقدام سے مسلسل مہنگائی سے نبرد آزما صارفین کو معمولی راحت ملے گی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو جمع کرائے گئے صنعت کی قیمتوں کے حسابات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے قبل بڑی خبر

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی تجویز مسترد کر دی ہے جس کے بعد ملک میں آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 6 ارب ڈالر مالیت کی پالیسی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت اب براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی 2023 میں ترامیم پر غور کر رہی ہے تاکہ ملکی ریفائنری سیکٹر کے مستقبل کو تحفظ دیا جا سکے اور وہ منصوبے جو پہلے تعطل کا شکار ہو چکے ہیں دوبارہ فعال کیے جا سکیں۔

سیمنٹ سستاہوگیا  

وزارت توانائی کے سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن اس وقت ایک نئی سمری تیار کر رہا ہے جسے جلد کابینہ کی توانائی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

تجویز دی جا رہی ہے کہ نئی پالیسی میں ایسی مراعات شامل کی جائیں جو گرین فیلڈ ریفائنری پالیسی کے تحت پہلے دی جا چکی ہیں مثلاً پلانٹس اور مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس سے مکمل چھوٹ شامل ہے۔

ایک اہم نکتہ جو زیر غور ہے وہ ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن کو مقرر کرنا ہے جو اس وقت فی لیٹر 1.87 روپے ہے اور اُسے آئندہ 6 سے 7 سال کے لیے ریفائنریوں کا یقینی منافع قرار دیا جا سکتا ہے۔

نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت

حکومت نئی پالیسی میں ایک استحکام کی شق شامل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے اور ریفائنری منصوبوں کے مالی ڈھانچے کو تحفظ دیا جا سکے۔

 اس کے ساتھ ساتھ ایک اسکرو اکاؤنٹ قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہےجس میں مخصوص ریفائنریوں کو معاوضہ دیا جا سکے گا۔ اندازہ ہے کہ یہ فنڈ آئندہ چھ برسوں میں 90 کروڑ ڈالر جمع کرے گا اور سود سمیت اس کی مالیت ایک سے 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ رقم ٹیکس چھوٹ کی پالیسی سے متاثر ہونے والی ریفائنریوں کو مالی مدد کے طور پر فراہم کی جائے گی۔

پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، اپوزیشن کا شور شرابا

متعلقہ مضامین

  • کل سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہونے والی ہے؟
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ
  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا امکان
  • عوام کے لیے خوش خبری، پیٹرول 6 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • ملک میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے قبل بڑی خبر
  • سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ، وجہ کیا ہے؟