ملک میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251015-01-12
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم انڈسٹری نے اپنی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو بھجوا دی۔اوگرا آج شام پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویڑن کے ذریعے وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی۔وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر کی قیمت میں کا امکان
پڑھیں:
اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
راستے بند ہونے سے ملک بھر میں اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ۔
ٹماٹر 500 ، پیاز آلو 100، بھنڈی 254 ، بند گوبھی 260، ٹینڈا 250 ، مٹر 400، کدو 160 ، شملہ 180 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔
اسی طرح دال ماش 520، چنے 480، باسمتی چاول 380، چینی 190 ، سرخ مرچ 800 ، گھی درجہ اول 560 روپے کلو تک پہنچ گیا۔
چکی آٹا 130 ،شیور مرغی کا گوشت 600 روپے کلو، تازہ دودھ 250 روپے لیٹر بیچا جارہا ہے، اتوار بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔