اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
راستے بند ہونے سے ملک بھر میں اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ۔
ٹماٹر 500 ، پیاز آلو 100، بھنڈی 254 ، بند گوبھی 260، ٹینڈا 250 ، مٹر 400، کدو 160 ، شملہ 180 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔
اسی طرح دال ماش 520، چنے 480، باسمتی چاول 380، چینی 190 ، سرخ مرچ 800 ، گھی درجہ اول 560 روپے کلو تک پہنچ گیا۔
چکی آٹا 130 ،شیور مرغی کا گوشت 600 روپے کلو، تازہ دودھ 250 روپے لیٹر بیچا جارہا ہے، اتوار بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سول ڈیفنس رضا کاروں کے وظیفے میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
سٹی 42 : سول ڈیفنس رضا کاروں کے وظیفے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس رضا کاروں کے الاؤنس کی نئی شرح جاری کر دی، جس کے تحت کل وقتی سول ڈیفنس رضا کاروں کو اب 50 ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ سول ڈیفنس ورکرز کو یومیہ 1 ہزار 923 روپے معاوضہ ملے گا۔ اس کے علاوہ جز وقتی انجام دینے والے رضا کاروں کو 960 روپے یومیہ دیا جائے گا۔
نئے وظیفے یکم ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گے۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا
کابینہ اجلاس کے فیصلے کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔