Al Qamar Online:
2025-10-15@01:46:34 GMT

عوام کے لیے بُری خبر، ملک بھر میں بجلی مہنگی

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

عوام کے لیے بُری خبر، ملک بھر میں بجلی مہنگی

اسلام آباد:۔ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 8 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ 29ستمبر کو نیپرا نے ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: میں بجلی ملک بھر کے لیے

پڑھیں:

پاک، افغان کشیدگی :چمن بارڈر دوسرے روز بھی بند  

ویب ڈیسک:پاک افغان کشیدگی کے بعد چمن بارڈر آج دوسرے روز بھی مکمل بند ہے۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث آمدورفت بند ہے، سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات بدستور سخت ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق 11 اور 12اکتوبر کی رات پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

فلپائن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

  پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21افغان پوزیشنز پر عارضی طور پر قبضہ کرلیا گیا اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے مراکز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 23سپوت شہید جبکہ 29زخمی ہوگئے۔

  پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی جانب سے مؤثر جواب کے نتیجے میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اے ٹی سی عدالتوں سے سزا یافتہ قیدی معافی کے حقدار نہیں؛ بلوچستان ہائیکورٹ

 آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت اپنی سرزمین سےسرگرم دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کرے، طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی چھوڑ دے۔

  پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی جاری رکھے گا، طالبان حکومت بازنہ آئی تو پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کارروائی جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی
  • نیپرا نے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری
  • ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی
  • کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
  • ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی
  • حکومت کی نئی ایڈجسٹمنٹ پالیسی کے تحت بجلی مہنگی کردی گئی
  • کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
  • عوام کے لیے خوش خبری، پیٹرول 6 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان
  • پاک، افغان کشیدگی :چمن بارڈر دوسرے روز بھی بند