پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اور ترکی کی سرکاری کمپنیاں مل کر پاکستانی سمندر میں تیل اور گیس تلاش کریں گی اور اس حوالے سے فارم آؤٹ ایگریمنٹ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے مابین ہوا۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے شیئر ہولڈرز کو خط کے ذریعے اہم پیش رفت سے آگاہ کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پی پی ایل نے ترکش پیٹرولیم کمپنی آف شور ایسٹ انڈس سی بلاک کی آپریٹرشپ فروخت کردی ہے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت انڈس سی بلاک میں ترکش پیٹرولیم کو 25 فیصد حصہ دیا گیا ہے، پاک-ترکیہ اسٹریٹجک آف شور معاہدے کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں نے پورا تعاون کیا۔
پی پی ایل نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی، انڈس سی بلاک میں ماری انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کا بھی 20،20 فیصد حصہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور ویتنام کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا آغاز
پاکستان اور ویتنام نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی تجارتی معاہدے (Preferential Trade Agreement – PTA) پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں آج اسلام آباد میں پاکستان-ویتنام بزنس فورم کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت نوین ہونگ دیئن (Nguyen Hong Diên) نے کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ویتنامی وزیر کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو ایک مضبوط اور مستقبل بین اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا مظہر قرار دیا۔
ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت نوین ہونگ دیئن نے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدہ برآمدی منڈیوں کو متنوع بنائے گا، عالمی معاشی چیلنجز کے خلاف مزاحمت کو مضبوط کرے گا، اور پائیدار و جامع ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
دونوں وزراء نے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع (innovation) کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اشتہار