Jasarat News:
2025-11-28@03:43:35 GMT

خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی کا کوئی ثانی نہیں

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251014-2-13

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رہنما علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی کا کوئی ثانی نہیں ،سیلاب ہو زلزلہ ،قدرتی آفات ہوں یا بارش جماعت الخدمت کی صورت میں حاضرہوتی ہے۔وہ پنچائت ہال ڈہرکی میں الخدمت کی طرف سے اقلیتی برادری میں تحائف کی تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرہندو اقلیتی برادری کو تحائف تقسیم کیے گئے۔تقریب سے امیر ضلع گھوٹکی تشکیل احمد صدیقی، ضلع صدر الخدمت فاؤنڈیشن ساجد علی دایو، ڈاکٹر شنکر لال،روشن لال سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ الخدمت رضا کاران فرحان خالد، عمار، شہاب سمیت درجنوں کارکنان بھی موجود تھے۔ مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ ھم خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،آج بھی راشن اور دیگر اشیاآپ کی خوشی کے موقع پر دیکر محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ملک اور بیرون ملک جماعت اسلامی مستحقین کو ہر موقع پر یاد کرتی ہے،غزہ کے مسلمانوں کی مدد کیلئے سیکڑون جہاز سامان سے بھر کر بھجوائے ہیں ،ہزاروں ٹن خوراک اور ادویات ودیگر اشیا سے بھرے جہاز بھجواکر امت کے پشتیبان کا حق ادا کیا ہے،جماعت اسلامی الخدمت کے ذریعے ملک بھر میں غریب عوام کی خدمت میں مصروف ہے، جماعت پر قوم کا اعتماد ہے اس لئے وسائل دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بلا رنگ ونسل ومذہب خدمت ہماری پہچان ہے۔قوم جماعت کو ووٹ کی سپورٹ کرے تاکہ اقتدار میں آکر سارے وسائل دیانتداری سے عوام تک پہنچائیں،بغیر اقتدار کے اتنی خدمت کرسکتی تو اقتدار مین کیا نہ کرے گی۔پاکستان اللہ کی نعمت ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں صاف شفاف پارٹی ہے ،دیانتدار قیادت اس کے پاس ہے، جماعت اسلامی عوامی حقوق کی ترجمان ہے۔مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ الخدمت ہر تفریق سے بالا تر بوکر انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے، قدرتی آفات ہوں یا دیگر مواقع الخدمت ملک بھر میں فلاحی رفاہی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ہندو اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے تقریب کے انعقاد اور تحائف کی تقسیم پر الخدمت سے اظہار تشکر کیا۔قبل ازیں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما اور پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا حزب اللہ جکھرو اور تشکیل احمد صدیقی کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ دیگر مہمانان کو اجرک کا تحفہ دیا گیا۔

راصب خان اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حزب اللہ جکھرو جماعت اسلامی نے کہا

پڑھیں:

وادی کشمیر میں جماعتِ اسلامی کشمیر سے منسلک مختلف مقامات پر چھاپے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن حساس انٹیلی جنس ان پُٹس کی بنیاد پر کیا جارہا ہے، جس کا مقصد امن و قانون کی صورتحال کو مزید مضبوط بنانا اور ممنوعہ تنظیموں کی سرگرمیوں پر قدغن لگانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان میں آج صبح سے پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی اور چھاپہ ماری کی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ کارروائیاں نام نہاد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) کے تحت ممنوعہ تنظیم جماعتِ اسلامی کشمیر سے مبینہ روابط رکھنے والے افراد اور مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے انجام دی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیموں نے امام صاحب، بٹہ گنڈ، نوپورہ، باسکچن اور کئی دیگر دیہات میں بیک وقت چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران متعدد گھروں اور دیگر جگہوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن حساس انٹیلی جنس ان پُٹس کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ضلع میں امن و قانون کی صورتحال کو مزید مضبوط بنانا اور ممنوعہ تنظیموں کی سرگرمیوں پر قدغن لگانا ہے۔ وہیں اننت ناگ میں بھی جماعت اسلامی کشمیر کے مقامات پر چھاپے مار کاروائی انجام دی گئی۔ اننت ناگ پولیس نے بتایا کہ یہ چھاپے ضلع میں امن و امان کو درپیش خطرات کی نشاندہی کے بعد مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کسی بھی ایسے فرد یا گروہ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے لئے پرعزم ہے جو عسکریت پسندی، حریت پسندی یا اس کی کسی بھی شکل کو سہارا دینے کی کوشش کرے۔

ممنوعہ تنظیموں اور ان کے معاون نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں اسی ذمہ دارانہ عمل کا حصہ ہیں۔ ایسے تمام عناصر جو عسکریت پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا کسی طرح کی حمایت فراہم کرتے ہیں، اُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن مخالف عناصر کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں تعاون کریں تاکہ ضلع میں پائیدار امن، بھائی چارہ اور معمول کی زندگی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ اننت ناگ پولیس نے اعادہ کیا کہ عسکریت پسندی کے معاون ڈھانچے کے خلاف یہ مہم مستقبل میں بھی پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی اور امن و قانون کی بحالی کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • دعا: سنتِ انبیا علیہم السلام
  • سندھ حکومت کی نظر صرف ICCBS پر نہیں کراچی یونیورسٹی کی پوری زمین پر ہے، منعم ظفر
  • وادی کشمیر میں جماعتِ اسلامی کشمیر سے منسلک مختلف مقامات پر چھاپے
  • پنجاب کے بلدیاتی نظام کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 دسمبر کو صوبہ گیر احتجاج کا اعلان
  • مینار سے میدان تک؛ امت کا عہد اور انقلاب کی نئی صبح
  • اجتماع عام: عظیم الشان کامیابیوں کے ریکارڈ
  • اجتماعِ عام؛ ایک نئے دور کا نقطہ ٔ آغاز
  • اجتماع عام میں 25 ممالک کی خواتین رہنماؤں کی شرکت
  • جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا صحافی واینکرپرسن حمیدبھٹو سے اظہار تعزیت
  • حزب اللہ کے پاس صہیونی حملوں کا جواب دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں، سید رضا صدر الحسینی