سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جوہر بارو : آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 سے مات دے کر 10واں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔فاتح ٹیم نے تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا، دفاع میں ناکام برطانیہ نے پاکستان کو2-3سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، 5 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں میزبان ملائشیا نے نیوزی لینڈ کو3-5سے ہرا دیا، پاکستان کے سفیان خان 9 گول کرکے ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے تمان دیا ہاکی اسٹیڈیم میں 6 ٹیموں کے درمیان منعقدہ 10 ویں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت کو گلے لگایا۔کھیل کے 13 ویں منٹ میں آسٹریلیا کے گروبیلار این نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی سبقت دلوائی۔ 17 ویں منٹ بھارت کے ایکا انمول نے گول کرکے مقابلہ 1-1 کر دیا۔
بعدازاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف تابڑ ٹور حملے کیے، کھیل کے 59 ویں منٹ میں گروبیلار این نے اپنادوسرا گول داغ کر آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری دلوادی جو حتمی ثابت ہوئی۔
تیسری پوزیشن کے مقابلے میں برطانیہ سے 3-2سے ہارنے والی پاکستان ٹیم کے سفیان خان 9 نے گول کرکے بہترین اسکورر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ قومی کپتان حنان شاہد 5 گول کرکے دوسرے بہترین اسکورر رہے،ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے راونڈ میچ میں ملائشیا کو 2-7 سے شکست دی تھی۔
دوسرے میچ میں برطانیہ سے 6-1 سے مات کے بعد روائیتی حریف بھارت سے مقابلہ 3-3 سے برابر کھیلا۔ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ سے 3-2 سے ہارنے کے بعد پاکستان کا آسٹریلیا سے 5 واں اور آخری میچ 3-3 سے برابر رہا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا گول کرکے میچ میں
پڑھیں:
گلستان جوہر،پاک کالونی میں منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے، محکمہ ایکسائز آفیسر سمیت 14 ملزمان گرفتار
سی ائی اے پولیس نے کارروائی کے دوران مختلف مقامات سے 28 کروڑ مالیت کی 508 کلو منشیات برآمد کر لی
منشیات سے بھری دو گاڑیاں ضبط، جاوید رشید کے گھر کے ڈرائنگ روم سے 50 کلو چرس اور 10 کلو ائس میتھ برآمد
( رپورٹ: افتخار چوہدری) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائی کے دوران محکمہ ایکسائز افیسر سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 28 کروڑ روپے مالیت کی 508 کلو منشیات برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق سی ائی اے پولیس نے گلستان جوہر اور پاک کالونی کے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان ایکسائز ٹیم کے ساتھ بطور پرائیویٹ افراد شامل رہے ہیں جن کے کراچی اور بلوچستان کے بڑے منشیات فروشوں کے ساتھ رابطے موجود ہیں اور بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتے تھے ۔تفتیش کے دوران ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جن میں محکمہ ایکسائز کے ملازمین شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت سیف الرحمان۔ جاوید رشید ۔عبدالرشید۔ عرفان۔ محمد فراز۔ نعمان۔ طلحہ۔ بلال۔ ثاقب۔ نجیب۔ شیر زمان۔ محمد ثاقب۔ عبدالرؤف اور شاہجہاں کے ناموں سے ہوئی ہے ۔تفتیش کے دوران ملزم سیف الرحمان کی نشاندہی پر جاوید رشید کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا جس کے ڈرائنگ روم سے 50 کلو چرس اور 10 کلو ائس میتھ برآمد کی گئی۔ملزم جاوید رشید محکمہ ایکسائز میں اے ای ٹی او کے عہدے پر تعینات تھا۔ملزمان کی تحویل سے منشیات سے بھری دو گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں جنہیں منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جارہا تھا ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔