سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: کرکٹ زمبابوے نے پی سی بی کی دعوت قبول کرلی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی۔
ذرائع کے مطابق افغانستان نے سہ ملکی سیریز میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے مختلف بورڈز سے رابطہ شروع کر دیا تھا۔
پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز نومبر میں ہوگی۔ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول۔ لاہور کا قذافی سٹیڈیم پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کے بعد افغانستان کی ہٹ دھرمی سامنے آ گئی، پاکستان میں کھیلنے سے انکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
افغانستان نے پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار کرکے ایک نیا سفارتی اور کھیلوں کا تنازع کھڑا کردیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث ٹیم اب نومبر میں پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔
یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی سیریز کے انتظامات تقریباً مکمل کر لیے تھے۔
اس اہم سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے تھا جب کہ دوسرا میچ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان اسی گراؤنڈ میں ہونا تھا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں باقی 5 میچز اور 29 نومبر کو فائنل شیڈول تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق حالیہ سرحدی کشیدگی اور سیاسی حالات کے پیش نظر ٹیم کا پاکستان جانا موزوں نہیں سمجھا گیا۔ بورڈ نے مزید کہا کہ افغان ٹیم دیگر بین الاقوامی مصروفیات پر توجہ دے گی اور مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کی صورت میں دوبارہ کھیلنے پر غور کیا جائے گا۔
ماہرین اور شائقین کا کہنا ہے کہ افغانستان کا یہ فیصلہ نہ صرف کھیل کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ جنوبی ایشیائی کرکٹ تعلقات پر بھی منفی اثر ڈالے گا۔ تجزیہ کاروں نے اسے بھارت کے اثر و رسوخ کا نتیجہ قرار دیا ہے، جو حالیہ برسوں میں افغان کرکٹ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے سیریز کے شیڈول پر نظرثانی شروع کر دی ہے اور امکان ہے کہ سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ سیریز یا کوئی متبادل ٹیم شامل کرنے کی کوشش کی جائے۔