وزیر داخلہ محسن نقوی کی سنی تحریک کے چیئرمین ثروت قادری سے ملاقات، مذہبی اتحاد پر زور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سنی تحریک علامہ محمد ثروت اعجاز قادری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی اور باہمی رواداری کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اہم ملاقات میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے، جنہوں نے مذہبی طبقات کے مثبت کردار کو سراہا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملک میں مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، دین اسلام امن، اخوت اور محبت کا پیغام دیتا ہے، اس میں تشدد یا شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس موقع پر تمام مکاتبِ فکر کو ایک پیج پر آ کر ملک کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر شہری کو اظہارِ رائے اور احتجاج کا حق حاصل ہے، لیکن ملک کے مفاد میں وحدت اور نظم کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔
چیئرمین سنی تحریک علامہ ثروت اعجاز قادری نے وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ ان کی جماعت مذہبی ہم آہنگی اور امن و استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ علما ہمیشہ امن، بھائی چارے اور برداشت کے پیغامبر رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
ملاقات کے دوران علما و مشائخ کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی سازش یا غلط فہمی کے ذریعے مذہبی انتشار پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ شرکا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام طبقات میں مکالمے اور اعتماد کی فضا قائم کرنا ہی پاکستان کے پرامن مستقبل کی ضمانت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
وزیر داخلہ نے مدارس یا مساجد کی بندش کو پروپیگنڈہ قرار دیدیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی جس دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں علمائے کرام کی گراںقدر خدمات کو خراج تحسین پیش، مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا گیا۔
الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے، نوٹیفکیشن جاری
مزید :