مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
فائل فوٹو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔
کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں علماء کرام کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کےفروغ پر زور دیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دینِ اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں، معرکہ حق میں بھی علماء کرام کا کردار انتہائی اہم رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کرچکا، ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، قانون کے دائرہ میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے، آج پاکستان کے لیے سب کو یکجان ہونا ہوگا۔
اس موقع ہر چیئرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔