کسی ایک تنظیم کیخلاف نہیں جو مسلح ہوگا اُسکے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں سید محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے، جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی بلکہ جو مسلح ہیں اُن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بہت چاہت سے بلاتے ہیں اور ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا یے، جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں بہت محنت سے کام کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہمیں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں، بس اب ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔
سید محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب کا مشن ہے کہ ہم ملک کو آگے لیکر جائیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ بات کی جا رہی تھی کہ کسی ایک تنظیم کےخلاف وفاقی حکومت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم (حکومت) تمام علمائے کرام کا احترام کرتے ہیں، تاہم یہ جو اسلحہ کے ساتھ آئے گا ہم اس سےنمٹیں گے، اس کے علاوہ جو چندہ جمع کرتے تھے آپ کو پتہ چل جائیگا کہ ان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منگل کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور امین الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سلامتی، امن و امان اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد پر گورنر سندھ نے اُن کا پُرجوش استقبال کیا، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی سید محسن نقوی نے کہا محسن نقوی نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
شہزاد اکبر، عادل راجہ کو حوالے کیا جائے، پاکستان نے متعلقہ کاغذات برطانیہ کو دیدیئے
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم ملاقات کی جس میں پاک۔برطانیہ تعلقات، سیکورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات ان کے حوالے کیے اور دونوں افراد کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے کے متعلق گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اس لیے ان کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراپیگنڈہ کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد فراہم کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لئے مسلہ ہے۔ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست اور اداروں کے خلاف بہتان اور ہرزہ سرائی کی کوئی ملک اجازت نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کے لیے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ وزارت داخلہ نے بذریعہ وزارت خارجہ بھی دونوں افراد کی حوالگی کا عمل (extradition process )شروع کردیا ہے۔