صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک
صدرِ مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن عزمِ استحکام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن ملک میں دیرپا امن کے قیام کے لیے انتہائی اہم ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد پاکستان کے امن اور استحکام کے دشمن ہیں، تاہم پاکستان دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: حملہ آوروں کیخلاف آپریشن مکمل، 5 دہشتگرد ہلاک، شہید پولیس اہلکاروں کو صدر مملکت کا خراج تحسین
انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے امن و استحکام کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ صدرِ مملکت نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا بھی کی۔
یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی مہمند میں کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے تقریباً 50 دہشتگرد ہلاک
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آصف علی زرداری ٹانک خیبرپختونخوا صدر مملکت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری ٹانک خیبرپختونخوا صدر مملکت سیکیورٹی فورسز علی زرداری ٹانک میں کے لیے
پڑھیں:
شعاع النبی ایڈووکیٹ کی خدمات پر قاسم جمال کا خراج تحسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے ملک کے نامور وکیل نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سابق صدر شعاع النبی ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ قاسم جمال نے شعاع النبی ایڈووکیٹ کے صاحبزادے سے بھی ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ قاسم جمال نے شعاع النبی ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعاع النبی ایڈووکیٹ ایک مخلص ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے لیبر فیلڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پی آئی اے مغربی پاکستان میں پیاسی یونین کے قیام میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ این ایل ایف کراچی کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ وہ سپریم کورٹ کے انتہائی ماہر وکلاء میں شمار ہوتے تھے۔ انگلش، سندھی، اردو، عربی، پنجابی زبانوں میں انہیں عبور حاصل تھا۔ فیصل مسجد اسلام آباد کے اجتماع عام میں عالمی سیشن کے دوران انہوں نے امیر جماعت قاضی حسین احمد کے لیے عرب مہمانوں کے متراجم کے فرائض سرانجام دیے۔