پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اقتصادی ماہرین کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدی اخراجات میں بھی کچھ اضافہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی سطح پر ٹیکسوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے بھی قیمتوں پر دبائو ڈالا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے متوقع ہے۔ تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد یکم نومبر سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، اگر یہ اضافہ منظور کر لیا گیا تو عوام کو یکم نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں پر خریداری کرنا ہوگی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدی اخراجات میں بھی کچھ اضافہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی سطح پر ٹیکسوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے بھی قیمتوں پر دبائو ڈالا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی قیمت میں
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔