ناسا نے دمدار ستارے میں ہائیڈروکسل گیس دریافت کرلی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ناسا کے نیل گیہرلز سوئفٹ آبزرویٹری نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، جب ماہرین نے بین النجومی دمدار ستارے کومٹ اٹلس3 آئی میں ہائیڈروکسل (OH) گیس دریافت کی، جو پانی کی کیمیائی شناخت سمجھی جاتی ہے۔ یہ دمدار ستارہ زمین کے مقابلے میں سورج سے تقریباً 3 گنا زیادہ فاصلے پر واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی سورج کے قریب پہنچنے والا ہے، انکشاف
آبرن یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ دریافت بتاتی ہے کہ دمدار ستارے ہمارے نظامِ شمسی سے باہر کس طرح ارتقا پذیر ہوتے ہیں۔
کومٹ اٹلس3 آئی ایک جولائی 2025 کو دریافت ہوا تھا اور یہ اب تک دریافت ہونے والے صرف تین بین النجومی دمدار ستاروں میں سے ایک ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی عمر تقریباً 7 ارب سال ہے اور غالب امکان ہے کہ یہ کسی دوسرے ستارے کے نظام میں تشکیل پایا اور بعد ازاں ہمارے نظامِ شمسی میں داخل ہوا۔
سوئفٹ آبزرویٹری نے ایک مدھم الٹرا وائلٹ چمک کی نشاندہی کی، جو زمین سے دیکھنا ممکن نہیں، جس سے ظاہر ہوا کہ یہ دمدار ستارہ ہر سیکنڈ تقریباً 40 کلوگرام پانی خارج کر رہا ہے، جو سورج سے اس فاصلے پر غیر معمولی رفتار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کہکشاں کے مرکز سے پراسرار روشنی کے اخراج نے ماہرینِ فلکیات کو حیران کردیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی اس دمدار ستارے کے مرکز سے خارج ہونے والے برفیلے ذرات کو گرم کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں گیس اور بخارات خارج ہو رہے ہیں۔
یہ دریافت سائنس دانوں کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ بین النجومی دمدار ستاروں کا مطالعہ اسی طریقے سے کرسکیں، جس طرح وہ نظامِ شمسی کے دمدار ستاروں کا کرتے ہیں تاکہ کہکشاں میں سیاروں کی تشکیل کی کیمیائی ساخت کو بہتر طور پر سمجھا جاسکے۔
تحقیق کی سربراہ زیکسی ژنگ کے مطابق ہر بین النجومی دمدار ستارہ اب تک ایک نیا انکشاف ثابت ہوا ہے۔ کومٹ کومٹ اٹلس3ون ایسے فاصلے پر پانی خارج کررہا ہے جس کی توقع سائنس دانوں نے نہیں کی تھی، اور یہ دریافت سیاروں اور دمدار ستاروں کی تشکیل سے متعلق موجودہ علم کو ایک نئی سمت دے رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اٹلس دمدار ستارہ کومٹ اٹلس تھری آئی ناسا ہائیڈرواکسل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹلس دمدار ستارہ بین النجومی دمدار دمدار ستاروں دمدار ستارہ دمدار ستارے
پڑھیں:
اعزازیہ کارڈ ، 64 ہزار امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق
عرفان ملک: وزیراعلیٰ پنجاب کا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد، 64ہزار امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق حتمی مراحل میں داخل، سی ٹی ڈی ،سپیشل برانچ نے 98 فیصد کوائف کی ہڑتال مکمل کرلی۔
64ہزار596 میں سے40ہزار839امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق کرلی گئی، سپیشل برانچ کی جانب سے امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق کی گئی، سی ٹی ڈی نے 45 ہزار 632 امام صاحبان کے کوائف درست قرار دئیے۔
سپیشل برانچ نے 679 درخواست گزاروں کے کوائف مسترد کر دئیے، سی ٹی ڈی نے 110 درخواست گزاروں پر اعتراض لگایا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
23ہزار 78 امام صاحبان کے کوائف کی سکروٹنی سپیشل برانچ مکمل کریگی۔
حکام کے مطابق 18ہزار 150 درخواستوں کی سکروٹنی سی ٹی ڈی نے شروع کردی ،کوائف کی تصدیق مکمل کرکے رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جائے گی۔