جسٹس طارق محمود جہانگیری کام سے روکے جانے کے بعد آج سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ اُن کے ہمراہ 25 مارچ 2024 کو خفیہ اداروں کی مداخلت بارے خط لکھنے والے دیگر 5 میں سے 4 ججز بھی تھے۔
16 ستمبر کو جب اُنہیں کام سے روکا گیا تو وکلا کی بڑی تعداد نے اس کے خلاف احتجاج اور جزوی عدالتی بائیکاٹ بھی کیا لیکن یہ احتجاج بھی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کے احتجاج کی طرح نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔

اِسلام آباد ہائیکورٹ میں آج 3 ججوں جسٹس بابر ستّار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے مقدمات کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی تھی اور مذکورہ جج سماعت کے لیے میّسر نہیں تھے کیونکہ وہ تینوں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ساتھ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے سپریم کورٹ گئے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: الیکشن ٹریبونل: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

آج ہی کے روز ایک وکیل محمد وقاص ملک کی جانب سے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی دائر کر دیا گیا۔

مذکورہ بالا واقعات اِسلام آباد ہائیکورٹ کے منصفین کے درمیان دھڑے بندی گہری کشمکش اور ناراضی کا پتا دیتے ہیں، جس کی وجہ سے انصاف کا نظام تاخیر کا شکار ہے۔

اس کشمکش اور ناراضی کا ایک سرا تو 6 ججز کا خط جبکہ دوسرا سرا موجودہ چیف جسٹس، جسٹس سرفراز ڈوگر کی لاہور ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں منتقلی ہے۔

اِسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس سرفراز ڈوگر کی لاہور ہائیکورٹ سے اِسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کے بعد اس سال یکم فروری کو شروع ہونے والا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جسٹس طارق محمود جہانگیری سے منسوب تمام سوشل میڈیا پوسٹس جعلی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

19 جون کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے صدر مملکت کو اختیار دیا جس کی رو سے صدرِ مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر رکھتے ہوئے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل تعیّنات بھی کیا۔

پھر یکم جولائی کو جسٹس سرفراز ڈوگر نے بطور چیف جسٹس اپنے عہدے کا حلف بھی لے لیا، لیکن اِسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کے درمیان سنیارٹی کو لے کر ہونے والی کشمکش نہ تھم سکی۔

اعلیٰ عدلیہ کا سب سے بڑا ادارہ سپریم کورٹ بھی کافی عرصہ ججوں کے درمیان شدید اختلافات کا شکار رہا لیکن اب 26ویں ترمیم کے ایک سال بعد گرد بیٹھتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ لیکن وہیں ملک کی ایک اور بڑی عدالت یعنی اِسلام آباد ہائیکورٹ ایک خلفشار کا شکار نظر آتی ہے، جہاں ججز دھڑے بندی کا شکار نظر آتے ہیں۔

16 ستمبر کو اِسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا۔ اِسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم جاری کیا۔

مزید پڑھیں: جعلی ڈگری کیس: جسٹس جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اِسلام آباد ہائیکورٹ کیوں اہم ہے؟

سپریم کورٹ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت ہے اور اُس کے بعد یوں تو ملک کی پانچوں ہائیکورٹس اپنے اختیارات اور مرتبے کے لحاظ سے ایک جیسی اہم ہیں لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ وفاقی دارالحکومت کی عدالت ہونے کی وجہ سے وہ تمام بڑے بڑے مقدمات سماعت کرتی ہے جن کا تعلق وفاق یا وفاقی وزارتوں سے ہوتا ہے۔

اِسلام آباد ہائیکورٹ 2010 سے اب تک کئی تاریخ ساز اور لینڈ مارک ججمنٹس دے چُکی ہے اور ملک کے بڑے بڑے سیاسی رہنما وہ صدر آصف زرداری ہوں، عمران خان، نواز شریف یا مریم نواز وہ اس عدالت میں مقدمات کا سامنا بھی کر چکے ہیں اور یہاں سے ریلیف بھی لے چُکے ہیں۔ لیکن 6 ججز کے خط کے بعد سے یہ عدالت اندرونی خلفشار کا شکار نظر آتی ہے۔

ججز کے درمیان کشمکش کی وجہ سے عدالتی کام متاثر ہو رہا ہے، اویس یوسفزئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کور کرنے والے جیونیوز کے سینیئر صحافی اویس یوسفزئی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کے درمیان دھڑے بندی سے درخواست گزاروں کے مقدمات تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اختیارات کے خلاف جسٹس محسن اختر کیانی کی آئینی درخواست

ان کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کے مقدمات ایک سماعت کے بعد اڑھائی سے 3 مہینے اور بعض صورتوں میں اس سے بھی زیادہ وقت کے بعد سماعت کے لئے مقرر ہوتے ہیں۔ لوگ اپنے مقدمات کی تاریخ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں اور تاریخ والے دن جب کسی کو پتا چلے کہ کازلسٹ منسوخ ہو گئی ججز صاحب نہیں آئے تو عام لوگ ایسی صورتِحال سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔

اویس یوسفزئی نے کہا کہ اُصولی طور پر جب 19 جون کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست کا فیصلہ کردیا تھا تو دوسرے دھڑے کو یہ فیصلہ دل سے تسلیم کر لینا چاہیئے تھا کیونکہ عدالتیں تو خود یہ کہتی ہیں کہ کوئی بھی فیصلہ ایک فریق کے حق اور دوسرے کے خلاف آتا ہے اور عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا جانا چاہیئے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ججوں کے دونوں گروپس لچک دکھانے کو تیار محسوس نہیں ہوتے۔ آج جب جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست دائر کرنے سپریم کورٹ پہنچے تو اُن کے ساتھ وہاں پہنچنے والے جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی۔ لیکن جسٹس محسن اختر کیانی اپنے سارے مقدمات سننے کے بعد سپریم کورٹ پہنچے جو لائقِ تحسین اقدام تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا

ججوں کے درمیان کشمکش کے مختلف واقعات بتاتے ہوئے اویس یوسفزئی نے بتایا کہ اس سال مارچ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے اور پھر وہ مقدمہ اُن کی کاز لسٹ سے ہٹا دیا گیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گو کہ اُس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی بھی کیا لیکن معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔ اسی طرح سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی میں جب مذکورہ جج نے کابینہ اور وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس کیا تو وہ نوٹس پہنچایا ہی نہیں گیا اور کہا گیا کہ جسٹس سرادار اعجاز اسحاق خان روسٹر کے بغیر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کو ایک 2 رکنی ڈویژن بینچ میں بٹھا دیا گیا اور کہا گیا کہ آپ ٹیکس میٹرز سنیں۔ ان 2 جج صاحبان کو سنگل بنیچ نہیں دیا گیا۔ دوسری طرف سینئر پیونے جج جسٹس محسن اختر کیانی کو ڈویژن بینچ سے ہٹا کر سنگل بینچ دے دیا گیا۔
تو جہاں ایک طرف اختلافِ رائے رکھنے والے پانچ ججز ہیں وہیں دوسری طرف سے بھی لچک نہیں دکھائی جا رہی۔ ابھی حال ہی میں فُل کورٹ اجلاس میں پانچ ججوں نے رولز پر اپنا اختلاف کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک اور فیصلہ، سینیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججوں کی ریپریزنٹیشن مسترد

انصاف دینے والے خود درخواست گزار بن جائیں تو انصاف کیا دیں گے: اسد ملک

ڈان اخبار سے وابستہ سینیئر صحافی اور کورٹ رپورٹر اسد ملک نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ گئے اور جسٹس عامر فاروق چیف جسٹس بنے تو ججز کے درمیان تقسیم کا آغاز اُسی وقت ہو گیا تھا۔ اُس وقت ٹیریان وائٹ کیس میں اختلافی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا تھا۔

اسد ملک نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ 4 ججز ایک طرف اور 6 دوسری طرف ہیں اور اِس ماحول سے کچھ وکلا فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ دونوں اطراف کے حمایتی وکلا جب اپنے اپنے دھڑے کے ججز کے سامنے پیش ہوتے ہیں تو توقع رکھتے ہیں کہ اُن کو ریلیف دیا جائے گا۔

دھڑے بندی کی یہی صورتحال ماتحت عدلیہ میں بھی موجود ہے۔ آج بھی جج صاحبان اپنے مقدمات منسوخ کرکے چلے گئے۔ ججوں کی کشمکش میں درخواست گزار رُل رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق محمود جہانگیری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ جسٹس طارق محمود جہانگیری جسٹس طارق محمود جہانگیری ا سلام ا باد ہائیکورٹ کے سلام ا باد ہائیکورٹ میں اسلام ا باد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر ججوں کے درمیان اویس یوسفزئی سپریم کورٹ مزید پڑھیں دھڑے بندی کے مقدمات اور جسٹس کورٹ میں چیف جسٹس کے خلاف دیا گیا کورٹ کے کا شکار کے بعد ججز کے ملک کی کام سے کہا کہ لیکن ا

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق خان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔جسٹس اعجاز اسحاق کے خلاف ریفرنس وکیل محمد وقاص ملک کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس میں جسٹس اعجاز اسحاق پر بدعنوانی، جانبداری اور آئینی حلف کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ریفرنس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز اسحاق نے ذاتی عناد اور تعصب کی بنیاد پر فیصلے دیے۔ مریم فیاض کیس میں 3 سال تک فیصلہ محفوظ رکھ کر عدالتی حلف کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ کٹ اینڈ ویلڈ گاڑیوں کیس کا فیصلہ بھی غیر معمولی تاخیر کا شکار رہا، جس سے عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز اسحاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے نظم و نسق میں رکاوٹ ڈالی اور ساتھی ججوں کے ساتھ گروپ بنا کر عدالتی امور کو متاثر کیا۔ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے چیف جسٹس اور دیگر ججز کے خلاف محاذ آرائی کی اور بطور جج پرائیویٹ لا فرم چلاتے ہوئے عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔

ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ گستاخی سے متعلق مقدمات کی کارروائی کو براہ راست نشر کرکے اشتعال پھیلایا گیا جب کہ وکیل ایمان مزاری کے ساتھ ملی بھگت کرکے سیاسی مقاصد کے لیے عدلیہ کو استعمال کیا گیا۔ ریفرنس میں الزام لگایا گیا کہ جسٹس اعجاز اسحاق نے فوج مخالف اور ریاست مخالف بیانیہ بھی پھیلایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج افغانوں نے تاریخ میں اپنی سرزمین پر غیرملکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کیا: افغان حکام پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی صدر ٹرمپ کی بگرام ایئربیس پر قبضے کی خواہش، امریکا کیا کرنے والا ہے؟ ٹرمپ کا روس-یوکرین جنگ بندی کرانے میں ناکامی کا اعتراف، پیوٹن کو ذمہ دار قرار دے دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اقدامات 5ججز نے چیلنج کر دیے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
  • مبینہ جعلی ڈگری کیس ،جسٹس طارق نے اسلام ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز انصاف کے لئے سپریم کورٹ پہنچ گئے
  • جعلی ڈگری کیس: جسٹس جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے چیف جسٹس کے اختیارات اور عدالتی اقدامات سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیے
  • سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انفرادی اپیلیں دائر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی عدم دستیابی، اہم مقدمات کی سماعت لٹک گئی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ جاری