جامعہ کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینڈیکیٹ کے منعقدہ 31 اگست 2024ء کے اجلاس کی قرارداد 6 کے تحت اور ناجائز ذرائع کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم ناجائز ذرائع کے استعمال میں پائے گئے اور انھیں 3 سال کے لیے روک دیا کیا گیا تھا کہ وہ کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کی ایل ایل بی کی ڈگری منسوخ کر دی ہے اور جامعہ کراچی اس نتیجے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کی جانب سے ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینڈیکیٹ کے منعقدہ 31 اگست 2024ء کے اجلاس کی قرارداد 6 کے تحت اور ناجائز ذرائع کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم ناجائز ذرائع کے استعمال میں پائے گئے اور انھیں 3 سال کے لیے روک دیا گیا تھا کہ وہ کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔

اس سرکلر کے تحت وہ کسی امتحان میں شریک نہیں ہوں گے جبکہ وہ کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے طالب علم بھی نہیں رہے لہٰذا اسسٹنٹ رجسٹرار نے ان کے ایل ایل بی انرولمنٹ نمبر AIL -7124/87 منسوخ کیا۔ سینڈیکیٹ کی اس روداد و فیصلے پر عمل درآمد کے تحت طارق محمود سیٹ نمبر 22857 اور انرولمنٹ نمبر، AIL-7124/87 کا ایل ایل بی کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کی جاتی ہے۔ مذکورہ نوٹیفکیشن وائس چانسلر کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے کی اطلاع اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار، سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار، چیف سیکرٹری سندھ، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، ایچ ای سی پاکستان، سندھ ایچ ای سی، سندھ بار کونسل، پرنسپل اسلامیہ لاء کالج اور متعلقہ اداروں کو بھی دے دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جامعہ کراچی ایل ایل بی گیا ہے کے تحت

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم,5 منسوخ

احسن عباسی :انتظامی مسائل کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوگیا ہے۔ ایئر لائنز کی جانب سے تاخیر اور منسوخیوں کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے.

 فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 5 پروازیں منسوخ جبکہ 38 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

 کراچی سے منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط سلام ایئر کی پرواز اووی516 ، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 141،143 کینسل ہوئیں۔

پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی

 اڑانوں کا نظام الٹ پلٹ ہونے سے منسوخ ہونیوالی دیگر پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 ، کراچی سے سکردو پی کے 455 شامل ہیں۔

 دوسری طرف ملک بھر سے 38 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم,5 منسوخ
  • انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے زیراہتمام زید اسلامک ریسرچ سینٹر کی سماعت گاہ میںسالانہ تقریب کے شرکاکاوائس چانسلر کے ہمراہ گروپ فوٹو
  • کراچی میں خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت گرنے کا امکان
  • کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی
  • انجینئرز کی ہڑتال،فلائٹ آپریشن درہم برہم،4پروازیں منسوخ   
  • کراچی: طارق روڈ پر کسٹمز کا چھاپہ،بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد
  • کراچی میں کسٹمز کا چھاپہ، اسمگل شدہ کپڑا اور دیگر اشیاء برآمد
  • کراچی، طارق روڈ کے شاپنگ پلازہ پر کسٹم حکام کا چھاپہ، دکانداروں کی ہوائی فائرنگ
  • جعفر ایکسپریس اور بولان میل تکنیکی وجوہات پر منسوخ
  • احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر