ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 کا درابن خودکش دھماکہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ خوارج سرکاری افسران اور معصوم شہریوں کے اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی شریک رہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، مختلف شہروں سے 89 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے 14، راولپنڈی سے 14، فیصل آباد سے7، بہاولپور سے 7، جھنگ سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4، گجرات سے 3، سرگودھا سے 6، بہاولنگر سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 55، داعش کے 5، القاعدہ کے 2، حزب التحریر کے 2، جئے سندھ کے2 دہشت گرد شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 3 ماہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، لاہور سمیت مختلف اضلاع سے 89 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے 14، راولپنڈی سے 14، فیصل آباد سے7، بہاولپور سے 7، جھنگ سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4، گجرات سے 3، سرگودھا سے 6، بہاولنگر سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 55، داعش کے 5، القاعدہ کے 2، حزب التحریر کے 2، جئے سندھ کے 2 دہشت گرد شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 85 ڈیٹونیٹر، 183 فٹ حفاظتی فیوز تار،  717 پمفلٹس، نقدی، پرائمہ کارڈ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ دہشت گردوں کی شناخت اسحاق، شعیب، حمزہ، جاوید اقبال، اسحاق خان، زاہد، سہیل، اسد، طاہر، منیر وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • ڈی آئی خان آپریشن: سیکیورٹی فورسز کا کڑا وار,فتنۃ الہندوستان کے 13 دہشتگرد مارے گئے
  • سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی، 13 دہشتگرد ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد جہنم واصل
  • ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 13 دہشت گرد ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن؛ 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل
  • سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، مختلف شہروں سے 89 دہشتگرد گرفتار
  • لکی مروت: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک،2 گرفتار