شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی جو کہ وائٹ ہاس میں ہوگی۔سرکاری ذرائع کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔

آج ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو اہم ملاقات طے پا گئی جو کہ وائٹ ہاس میں ہوگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں رہنمائوں کے درمیان علیحدہ اور خصوصی نوعیت کی ہوگی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریو این ناکام،تنازعات حل نہیں کروا سکتا،امریکی صدر,پاک بھارت سمیت 7جنگیں رکوائیں،ٹرمپ یو این ناکام،تنازعات حل نہیں کروا سکتا،امریکی صدر,پاک بھارت سمیت 7جنگیں رکوائیں،ٹرمپ غزہ میں فوری جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی ہونی چاہیے:انتونیو گوتریس اسرائیل کیخلاف کارروائی: امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور سپریم کورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پنجاب سے آٹے اور گندم کی بندش، خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شہباز شریف کی سے ملاقات ملاقات طے میں ہوگی

پڑھیں:

وفاقی کابینہ اجلاس طلب، 27ویں ترمیم کی منظوری کا امکان

27ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار، آئینی بینچ کی جگہ 9 رکنی عدالت، ججز کی مدت 70 سال، فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات دینے کی تجویز، بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا،ذرائع
این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا شیٔر کم کرکے وفاق کا حصہ بڑھانے، تعلیم و صحت کے شعبے وفاقی حکومت کو دینے کی تجاویز،وزیراعظم کی ترمیم کیخاکے پر اتحادیوں سے صلاح و مشورے

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں 27ویں آئینی ترمیم کو منظوری کے لئے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پرغورکیا جائے گا جبکہ اہم آئینی معاملات بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ مجوزہ ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات اور ججز کی عمر 70سال تک کرنے کی تجویز پر غور کیا جانے لگا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے لیے قانونی مسودے کا خاکہ تیار کرلیا، جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔وزیراعظم نے 27آئینی ترمیم کے خاکے پر اتحادیوں سے صلاح و مشورے کیے ہیں آج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے مسودے کی منظوری کے بعد ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی جگہ 9رکنی آئینی عدالت قائم کی جائے گی، سپریم کورٹ اور آئینی عدالت کے ججوں کی عمر کی بالائی حد 68 سے 70 سال تک کرنے کی تجویز ہے۔سامنے آنے والے مسودے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے تقرر میں ڈیڈ لاک کی صورت میں معاملہ سپریم جوڈیشل کمیشن کے سپرد کیا جائے گا، اعلی عدلیہ کے ججوں کی تقرری میں صدر، وزیراعظم کا کردار کم کر کے جوڈیشل کمیشن کا بڑھایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے ذریعے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی تحفظ دیا جائے گا، فیلڈ مارشل کو آئینی اختیارات بھی دیٔے جائیں گے، مجوزہ آئینی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل کا ٹائٹل تاحیات رہے گا۔ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم کے تحت این ایف سی ایوارڈ میں وفاق کو صوبوں کے شیٔر سے مزید دس فیصد حصہ دینے کی تجویز ہے جب کہ تعلیم اور صحت کے شعبے وفاق کو دینے پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی اداروں کو آئینی طور پر مزید بااختیار بنانے پر تیار نہیں، بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دینے کے حوالے سے تجویز پر مزید مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی
  • وفاقی کابینہ اجلاس طلب، 27ویں ترمیم کی منظوری کا امکان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
  • برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
  • صدر آذربائیجان کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو یوم فتح تقریبات کی دعوت
  • مفتی تقی عثمانی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، حافظ نعیم دنیا کی با اثر مسلم شخصیات
  • مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
  • آذربائیجان کے صدر کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت