بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کے لیے درخواست کی سماعت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رولز کے مطابق ایک سال میں کم از کم 3 بار اسپیشل میٹنگ ضروری ہے، تاہم درخواست کے مطابق مناسب انتظامات کے تحت یہ ملاقات کروائی جائے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار سے دریافت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے فالوور ہیں یا تحریک انصاف کے ممبر، جس پر وکیل نے تصدیق کی کہ درخواست گزار پارٹی کے ممبر ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے فالوور بھی ہیں۔
عدالت نے سماعت کے دوران رولز کی وضاحت کی کہ رولز میں کم از کم 3 ماہ بعد ایک میٹنگ ضروری ہے، اور معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کر لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ بانی پی ٹی ا ئی بانی پی ٹی پی ٹی آئی
پڑھیں:
لیڈر سے ملاقات میرا حق،صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ منظور نہیں:سہیل آفریدی
لیڈر سے ملاقات میرا حق،صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ منظور نہیں:سہیل آفریدی
اسلام آباد :(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ منظور نہیں ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا،عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔
اُنہوں نے کہا کہ لیڈر سے ملاقات میرا حق ہے، جمہوری راستے اختیار کر رہا ہوں، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، عمران خان سے ملاقات کیلئے آواز اٹھاؤں گا، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جاؤں گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی خودمختاری پر کوئی حملہ برداشت نہیں کریں گے، جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، تحریک انصاف جمہوریت اور آئین کی محافظ ہے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اسمبلی میں آنے کا مقصد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے قرارداد کی منظوری ہے، سپیکر سے بھی کہوں گا کہ عمران خان سے ملنا ضروری ہے اور آئینی ترمیم کیلئے بھی لیڈر کی ہدایت لینا ضروری ہے۔