جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کے لیے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں رولز بنانے کیلیے مشاورت ہو گی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا تھا کہ رولز بنانے کیلیے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت: 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی فراہم کرنے پر سزا کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں موسم سرما کے دوران بجلی کی فراہمی کو 10 گھنٹے تک محدود کرتے ہوئے اس سے زیادہ بجلی فراہم کرنے والے اہلکاروں کی تنخواہیں کاٹ دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ ریاستی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ اب کسانوں کو دن میں صرف طے شدہ وقت تک بجلی فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس اور کسان تنظیموں نے ریاستی کمپنی کے اس فیصلے کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فصل کاشت کرنے والے کسان مشکلات کا شکار ہوں گے۔