جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت کا اسد قیصر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم،پرویز الہی، اسد عمر، شبلی فراز کی حاضری سے استنی کی درخواستیں منظور کرلی گئیں ، عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا۔چوہدری پرویز الہی کیجانب سے سردار عبدالرزاق خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔پی ٹی آئی راہنماوں کیجانب سے سردار محمد مصروف خان ،آمنہ علی ودیگر وکلا نے نمائندگی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی واضح رہے کہ پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔