WE News:
2025-11-07@10:57:00 GMT

نتخابات فروری میں، آزادانہ اور شفاف ہوں گے، ڈاکٹر محمد یونس

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

نتخابات فروری میں، آزادانہ اور شفاف ہوں گے، ڈاکٹر محمد یونس

عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری کے پہلے نصف میں منعقد ہوں گے اور یہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور پرامن ہوں گے۔

چیف ایڈوائزر نے یہ بات پیر کو نیویارک میں امریکی خصوصی ایلچی برائے جنوبی و وسطیٰ ایشیا اور بھارت کے نامزد سفیر سرجیو گور سے ملاقات کے دوران کہی۔

US Special Envoy on South Asia Calls on Chief Adviser

New York, September 22: Chief Adviser Professor Muhammad Yunus on Monday said the Interim Government is making comprehensive preparations to ensure a free, fair, and peaceful general election in the first half of February.

… pic.twitter.com/pwhlxpJDPv

— Chief Adviser of the Government of Bangladesh (@ChiefAdviserGoB) September 23, 2025

پروفیسر یونس کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لیے جامع تیاریوں میں مصروف ہے اور ملک اس حوالے سے پوری طرح تیار ہے۔

امریکی حمایت کی یقین دہانی

اس موقع پر سرجیو گور نے چیف ایڈوائزر کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ امریکا ملک کی جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

باہمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون سے متعلق وسیع موضوعات پر گفتگو ہوئی جن میں تجارت، جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون، سارک (SAARC) کی بحالی، روہنگیا بحران اور ڈھاکا کو نشانہ بنانے والی گمراہ کن اطلاعات کا پھیلاؤ شامل تھے۔

چیف ایڈوائزر نے ایک ملین سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے امریکہ کی جاری انسانی معاونت کو سراہا اور ان کے لیے مسلسل حمایت کی درخواست کی۔ امریکی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی زندگی بچانے والی امداد جاری رہے گی۔

علاقائی تعاون اور ترقی کے امکانات

پروفیسر یونس نے اس بات پر زور دیا کہ عبوری حکومت نے سارک کو فعال کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے غیر فعال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش آسیان (ASEAN) میں شمولیت کا خواہاں ہے تاکہ جنوب مشرقی ایشیائی معیشتوں کے ساتھ انضمام کے ذریعے ترقی کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا مشکلات میں گھرے ڈاکٹر یونس مستعفی ہو جائیں گے؟

انہوں نے نیپال، بھوٹان اور بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ ان کے بقول ہم قریبی علاقائی تعاون کے ذریعے اپنی معاشی ترقی کو تیز کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی ایلچی انتخابات بنگلہ دیش بنگلہ دیش انتخابات

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکی ایلچی انتخابات بنگلہ دیش بنگلہ دیش انتخابات علاقائی تعاون چیف ایڈوائزر کے لیے

پڑھیں:

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد سجاد ایونٹ سے باہر

پاکستان کےسابق عالمی نمبر 2محمد سجاد  امریکی حریف سے شکست کھا کر عالمی اسنوکر چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں  سابق ایشین چیمپین محمد سجاد کو اسٹیج ون کے دوسرے ایونٹ میں امریکا کے اینڈی مک کلوسکی نے 2-4 سے شکست دے دی۔

امریکی کیوئسٹ کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 41-71، 80-1، 11-45، 11-71، 79-40 اور 35-73 رہا۔

قبل ازیں 32 راؤنڈ میں براہ راست جگہ حاصل کرنے والے محمد سجاد نے اسٹیج ون کے دوسرے ایونٹ میں متحدہ عرب امارات کے عبداللہ العطار کو با آسانی 0-4فریم سے  ہرایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ترقی کا راز خوشحال اور پر امن ریاست میں مخفی ہے، خواجہ سلمان رفیق کی علماء کے وفود سے گفتگو
  • عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد سجاد ایونٹ سے باہر
  • صدرِ مملکت کی چین کے نائب صدر سے ملاقات،علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • امریکی صدر کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرے:’’ٹرمپ مَسٹ گو ناؤ‘‘ احتجاجی ریلی نکالی گئی
  •  سابق ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی پراسرار موت؛ والد کی آرمی چیف سے شفاف تحقیقات کی اپیل
  • ٹرمپ کو دھچکا: نیویارک میں میئر کے تاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار زہران ممدانی کامیاب
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن نیویارک میئر کے انتخابات میں شکست کی بڑی وجہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پروفیسر یونس کے روڈ میپ کی حمایت کرتے ہیں، نئے انتخابات کے بعد استحکام آئےگا، بنگلہ دیشی فوج
  • کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہید رہنما ڈاکٹر غلام قادر وانی کو شاندار خراج عقیدت
  • آزاد کشمیر سے ظلم کے ہر نشان کو مٹادیںگے‘ ڈاکٹر محمد مشتاق