ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے کل 24 ستمبر 2025 بروز بدھ صوبے کے 14 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ان اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ان اضلاع میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، نیم سرکاری ادارے اور دیگر متعلقہ دفاتر بند رہیں گے۔
گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے
عام تعطیل کا اطلاق جن اضلاع پر ہو گا ان میں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ، کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق مذکورہ اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 24 ستمبر کو ہو گا۔ ان انتخابات میں مختلف یوسیز، وارڈز اور ٹاؤنز کی سطح پر عوامی نمائندے منتخب کیے جائیں گے۔
بیٹ کی بندوق سے شوٹنگ کیوں کی، صاحب زادہ نے سچ سچ بتا دیا
حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ تعطیل کے اعلان کا مقصد ووٹرز کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دینا ہے۔ اس دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اضلاع میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ انتخابی عمل شفاف اور پرسکون انداز میں مکمل کیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اضلاع میں
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔