data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سنجھورو(نمائندہ جسارت)تھر ایجوکیشن الائنس اور ملالا فنڈ کے تعاون سے قائم کوالیشن فار گرلز ایجوکیشن فنانسنگ (سی جی ای ایف) گروپ کی ایم پی اے جام شبیر علی خان سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق تھر ایجوکیشن الائنس اور ملالافنڈ کے تعاون سے قائم کوالیشن فارگرلز ایجوکیشن فنانسنگ گروپ کے وفد ایڈووکیٹ عظیم رونجھو، محمدعثمان رونجھو،حبیب لغاری،محمد صالح اور دیگرشامل تھے ۔ وفد نے ایم پی اے جام شبیر علی خان سے ملاقات کی اور ضلع میں تعلیمی مسائل اور تعلیمی فنڈنگ پر تفصیلی گفتگو کی اور ضلع میں تعلیمی صورتحال اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعیلم کی سہولیات میں کمی اور بنیادی مسائل سے آگاہی دی اور ایم پی اے جام شبیرعلی خان سے اس سلسلے میں حکومت کو دھیان دینے کا مطالبہ کیا جس پر ممبر سندھ اسمبلی جام شبیر علی خان نے وفد کو یقین دلایا اور کہا کہ اس مسئلے پر سندھ اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھائیں گے اور وزیر تعیلم سندھ سید سردار علی شاہ اور دیگر وابستہ حکام سے بھی ملاقات کرکے واضح اور جامع حکمت عملی اپنائیں گے جب تک ہمارا یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔ جام شبیر علی نے کہا کہ جام نواز علی میں ایک ہائر سکینڈری اسکول قائم کیا جائے گا تاکہ یہاں کے عوام کو بہتر تعلیم مل سکے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جام شبیر علی علی خان

پڑھیں:

سکھر ،این سی ایچ ڈی کے بیسک ایجوکیشن اساتذہ 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین