Nawaiwaqt:
2025-09-23@13:09:46 GMT

میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی

اداکارہ، مصنفہ اور ڈرامہ نگار میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کر دی۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں میرا سیٹھی نے اعتراف کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی مارچ 2023 میں ختم ہوئی، بالکل اسی دوران وہ ڈرامہ سیریل اَن کہی کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، ان کے بقول یہ دور ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا۔میرا سیٹھی نے یاد دلایا کہ کئی برس پہلے وہ ایک ڈرامے میں ایک مکالمہ بول چکی ہیں کہ ’’طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے‘‘، انہوں نے کہا کہ یہ فقرہ آج بھی ان کے دل میں تازہ ہے، تاہم اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے، آج انڈسٹری میں کئی فنکارائیں اس موضوع پر کھل کر گفتگو کرتی ہیں لیکن شادی کے خاتمے کے بعد جو درد اور شناخت کا بحران پیدا ہوتا ہے وہ اپنی جگہ ایک بڑی حقیقت ہے۔اداکارہ کے مطابق طلاق کے بعد وہ پچھلے ڈھائی سال سے اپنی ذات کے اندر جھانکنے کے عمل سے گزر رہی ہیں، ایک اداکارہ کے لیے یہ اور بھی ضروری ہے کیونکہ ان کی زندگی اکثر پردے پر دوسروں کی نظروں کے سامنے ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت میں ان کے دوستوں اور اہلِ خانہ نے ان کا غیر معمولی ساتھ دیا جبکہ چند اجنبیوں کی مدد بھی ان کے لیے ہمت کا باعث بنی، میرا سیٹھی نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ طلاق انسان کی شناخت اور نفسیات پر گہرا اثر ڈالتی ہے اور اس صدمے کو سہنے میں وقت لگتا ہے، تاہم اندر کی دنیا کو سمجھنے کا یہ موقع ان کے لیے ایک مثبت اور لازمی تجربہ بن گیا۔خیال رہے کہ میرا سیٹھی نے 2019 میں اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے امریکا میں شادی کی تھی جبکہ ان کی منگنی اس سے ایک سال قبل انجام پائی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میرا سیٹھی نے کے لیے

پڑھیں:

میرا ڈمپل ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے، فیصل رحمان 

سینئر اداکار فیصل رحمان  نے دعویٰ کیا ہے ان کے ڈمپل اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈمپل سے زیادہ مشہور ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ ’میرا ڈمپل اداکارہ ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے کیونکہ وہ ابھی انڈسٹری میں نئی ہیں اور میں بہت سینئر ہوں‘۔

فیصل رحمان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بےشمار خواتین مداح بھی ہیں جبکہ ماضی میں انہیں خون سے لکھے ہوئے خط بھی موصول ہوچکے ہیں۔

کیا آپ نے ڈمپل کی سرجری کروائی ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ یہ انہیں قدرتی طور پر خدا کی طرف سے بطور تحفہ ملے ہیں البتہ ان کا دائیں گال کا ڈمپل زیادہ نمایاں ہے اور اگر وزن بڑھ جائے تو دونوں نمایاں ہوتے ہیں۔

 

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • کئی ماہ کی افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی
  • ببرک شاہ نے ریما کو ’اوور ریٹڈ‘ قرار دے دیا
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • اداکارہ مریم نفیس نے چیئرمین پی سی بی سے اپیل کردی۔
  • اداکارہ میرا سیٹھی کی طویل خاموشی کے بعد طلاق کی تصدیق
  • میرا سیٹھی نے دو برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
  • ‘میری زندگی کا ساتھی، میرا بھانجا، میرا داماد ، وہ اب پوری قوم کا فخر ہے’
  • میرا ڈمپل ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہے، فیصل رحمان 
  • ناسا نے نظام شمسی سے باہر 6ہزار نئے سیاروں کی تصدیق کردی