ابوظہبی میں آج ایشیا کپ سپر4 کا اہم مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جو دونوں ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ سے کم نہیں ہوگا۔

پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست ہوئی تھی جبکہ سری لنکا بھی اپنا پہلا سپر4 میچ بنگلہ دیش سے 4 وکٹوں سے ہار چکا ہے۔ آج کے میچ میں ناکامی سے دونوں ٹیموں کی قسمت دوسروں کے نتائج پر منحصر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

سری لنکا اس وقت پاکستان کے مقابلے میں بہتر نیٹ رن ریٹ پر ہے کیونکہ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں معمولی فرق سے شکست ہوئی تھی۔ اسی لیے آج کی فتح، خصوصاً بڑے مارجن سے، ان کے فائنل تک پہنچنے کے امکانات کو زندہ کر سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے لیے بھی کامیابی اپنی مہم کو بحال کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے معقول ہدف دیا لیکن گیند باز ابتدائی اوورز میں دباؤ ڈالنے میں ناکام رہے اور بھارت نے شاندار آغاز کیا۔ ادھر سری لنکا نے بھی پاکستان جیسا اسکور بنایا مگر بنگلہ دیش نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔

ایشیا کپ کے سپر4 مرحلے میں صورتحال نازک ہے۔ اگر بنگلہ دیش اپنے اگلے دونوں میچ جیت جائے تو بھارت اور پاکستان دونوں فائنل سے باہر بھی ہو سکتے ہیں، لیکن زیادہ امکان یہی ہے کہ بھارت اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائے۔ اس صورت میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کا میچ فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ریکارڈز کے مطابق پاکستان نے ابوظہبی میں 9 میں سے 7 ٹی20 میچ جیت رکھے ہیں جن میں 3 کامیابیاں سری لنکا کے خلاف ہیں۔ تاہم سری لنکا نے اسی میدان پر حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش اور افغانستان کو شکست دی ہے اور کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

تمام تر عوامل کو دیکھتے ہوئے آج کا یہ میچ نہایت سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے اور یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کی ایشیا کپ فائنل تک رسائی کا فیصلہ بھی کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ پاکستان سری لنکا کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ پاکستان سری لنکا کرکٹ دونوں ٹیموں بنگلہ دیش ایشیا کپ سری لنکا کے لیے

پڑھیں:

آئی فون 17 پرو بمقابلہ آئی فون 16 پرو: دونوں میں کیا فرق ہے؟

ایپل نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون ’آئی فون 17 پرو‘ متعارف کرا دیا ہے جو اپنے پیش رو ’آئی فون 16 پرو‘ کے مقابلے میں کئی نمایاں اپ گریڈز کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

نئے ماڈل میں 6.3 انچ کا سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے دیا گیا ہے جس کی برائٹنس 3 ہزار نِٹس تک پہنچ گئی ہے، جبکہ آئی فون 16 پرو کی برائٹنس 2 ہزار نِٹس تھی۔ البتہ اس کے ایلومینیم یون آئی باڈی ڈیزائن کی وجہ سے وزن کچھ بڑھ کر 7.27 اونس ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری

کیمرے میں بھی بڑی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ آئی فون 17 پرو کا پرو فیوژن کیمرہ سسٹم 48 میگا پکسل سنسرز کے ساتھ آتا ہے، جس میں 8 گنا آپٹیکل کوالٹی زوم اور 40 گنا ڈیجیٹل زوم دیا گیا ہے۔

اس کے برعکس آئی فون 16 پرو صرف 5 گنا آپٹیکل اور 25 گنا ڈیجیٹل زوم تک محدود تھا۔ نیا ماڈل ویڈیوگرافرز کے لیے پرو ریز را، لاگ 2 اور جن لاک سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے جبکہ فرنٹ کیمرا اب سینٹر اسٹیج اور فور کے ایچ ڈی آر ویڈیو کے ساتھ مزید طاقتور ہوگیا ہے۔

کارکردگی کے اعتبار سے، آئی فون 17 پرو میں ایپل کا نیا اے 19 پرو چِپ نصب ہے جس میں ویپر چیمبر کولنگ دی گئی ہے اور یہ پچھلے ماڈل کے مقابلے میں 40 فیصد بہتر پرفارمنس دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے

جی پی یو کورز اب نیورل ایکسیلیریٹرز کے ساتھ ہیں جو اے آئی پر مبنی گرافکس اور پراسیسنگ کو تیز تر بناتے ہیں۔ دوسری جانب آئی فون 16 پرو میں اے 18 پرو چپ موجود ہے جو اپنے وقت میں ایپل کا سب سے طاقتور پروسیسر تھا۔

قیمت کے اعتبار سے، آئی فون 17 پرو کا 256 جی بی ورژن 1 ہزار 99 ڈالر میں دستیاب ہوگا جبکہ یہ کوسمک اورنج، ڈیپ بلیو اور سلور سمیت دلکش رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان میں اس ماڈل کی متوقع قیمت 5 لاکھ سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہے، جبکہ آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار سے 6 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی ایپل اسٹور پر نئے آئی فون 17 کے لیے دھینگا مشتی

دوسری طرف آئی فون 16 پرو کا 128 جی بی ورژن عالمی مارکیٹ میں 999 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے، جو پاکستان میں مختلف اسٹورز پر 3 لاکھ 5 ہزار روپے سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے تک دستیاب ہے۔

256 جی بی ماڈل کی قیمت پاکستانی مارکیٹ میں تقریباً 3 لاکھ 30 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ یہ ماڈل بلیک ٹائٹینیم، وائٹ ٹائٹینیم، نیچرل ٹائٹینیم اور ڈیزرٹ ٹائٹینیم رنگوں میں دستیاب ہے۔

ٹیک ماہرین کے مطابق آئی فون 17 پرو بہتر ڈسپلے، طاقتور کیمرہ اور نئی چپ کے باعث اپنے پیش رو کے مقابلے میں زیادہ پرکشش اور جدید انتخاب ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی فون 16پرو آئی فون 17پرو ایپل

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف میچ کیلیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان
  • ایشیا کپ: یقین ہے فائنل میں بھارت سے پھر مقابلہ ہوگا، صاحبزادہ فرحان
  • ایشیا کپ T20، پاکستان کا مقابلہ آج سری لنکا سے ہوگا
  • ایشیا کپ 2025 ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان سری لنکا سے مقابلہ کرےگا۔
  • سری لنکا سے جیت کے لیے پرامید ہیں، بھارت سے دوبارہ فائنل میں مقابلہ ہوگا: صاحبزادہ فرحان
  • سری لنکا سے شکست کے باوجود پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات باقی
  • بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • آئی فون 17 پرو بمقابلہ آئی فون 16 پرو: دونوں میں کیا فرق ہے؟