بھارت نواز فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے لگے، جو شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا نے تیراہ واقعے کی اصل حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وادی تیراہ میں فتنۃ الخوارج کے کمپاؤنڈ میں دھماکے سے 14 دہشگرد ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک گھر میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس ذخیرہ کیے ہوئے تھے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ گھر طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری استعمال کر رہے تھے، فتنۃ الخوارج کے دہشتگرد ماضی میں بھی مساجد اور گھروں کو ڈھال بنا کر دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اپنی پراکسیز ( فتنۃ الہندوستان) کے لیے جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا اور اس واقے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا اور اس کے زیرِ اثر سوشل میڈیا نے گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانا شروع کر دیا۔ فتنۃ الخوارج کو جب فوجی آپریشنز کے ذریعے پہاڑوں میں بنی ان کی کمین گاہوں سے بھگایا گیا تو انہوں نے شہروں کا رخ کر لیا۔

یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ خوارج شہری آبادیوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس افسوس ناک واقعے پر بھارت نواز سوشل میڈیا نے فوراً پاکستان سیکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

کالعدم پی ٹی ایم نے بھی ہمیشہ کی طرح بنا تصدیق گمراہ کن مہم شروع کر کے اپنی پرانی روش قائم رکھی لیکن جھوٹے بیانیہ اور من گھڑت خبریں ہماری قومی سلامتی اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو متزلزل نہیں کر سکتی۔

پاکستان کے باشعور عوام دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکروہ چہرہ بخوبی پہچان چکے ہیں۔ پاکستانی قوم بھارتی نواز فتنہ اور اسکے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فتنۃ الخوارج میڈیا نے کو ڈھال

پڑھیں:

60  ہزار جیولرز کا ڈیٹا بے نقاب، ٹیکس وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والے سناروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چوری کی ٹھیک اطلاع پر ڈیڑھ کروڑ تک کا اعلان کردیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں جیولرز کو نوٹس بھیج کر ان سے ٹیکس معاملات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

گزشتہ روز یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ ایف بی آر نے 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا حاصل کیا ہے جن میں سے صرف 21 ہزار رجسٹرڈ ہیں اور ان میں بھی محض 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر جیولرز اپنی اصل آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپاتے ہیں، اسی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے اسلام آباد کی ایک بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف بی آر ٹیکس جیولرز نوٹسز

متعلقہ مضامین

  • 60  ہزار جیولرز کا ڈیٹا بے نقاب، ٹیکس وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردیے
  • تیراہ: آئی ای ڈی فیکٹری دھماکہ، 14 خوارج ہلاک ، 10 شہری جاں بحق
  • مودی سرکار کا متعصبانہ چہرہ بے نقاب، سکھ یاتریوں کو کرتارپور جانے سے روک دیا
  • افغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب
  • چیٹ جی پی ٹی میں پرسنلائزیشن فیچر شامل، صارفین گفتگو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں گے
  • وفاقی وزیر صحت نے میڈیا کے سامنے اپنی بیٹی کو HPV ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • پاکستان سے معاہدہ سعودیہ کی ایٹمی ڈھال ہے، عالمی میڈیا کی رپورٹ
  • مصطفی کمال نے میڈیا کے سامنے اپنی بیٹی کو HPV ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • فتنۃ الہندوستان کا آپریشنل کمانڈر گل رحمان افغانستان میں پراسرار طور پر مارا گیا