data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور : وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادی تیراہ کے واقعے میں جان بحق افراد کے لیے ایک ایک کروڑ روپے معاوضوں کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے حوالے سے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم این اے اقبال آفریدی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر پشاورسمیت دیگر احکام موجود تھے۔

ملاقات میں وادی تیراہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

دوران ملاقات وزیر اعلی نے واقعے کے شہداء کے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے معاوضوں کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ واقعے میں عام شہریوں کی شہادت افسوسناک اور قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی شہادت ناقابل قبول ہے۔

ملاقات میں آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل پر تفصیلی غوروخوص کیا گیا اور اس سلسلے میں مشران پر مشتمل جرگے کی اعلی عسکری حکام کے ساتھ ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا۔

فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وادی تیراہ

پڑھیں:

تیراہ: آئی ای ڈی فیکٹری دھماکہ، 14 خوارج ہلاک ، 10 شہری جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور:۔ ضلع خیبر کے علاقے تیراہ اکاخیل میں خوارج کی قائم کردہ آئی ای ڈی بنانے والی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 14خوارج ہلاک اور 10شہری جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ طاقتور دھماکہ اکا خیل کے ایک شہری علاقے کے قلب میں خوارج امان گل اور مسعود تشکیل کی قائم کردہ آئی ای ڈی فیکٹری میں ہوا جس سے قریب کے پانچ مکانات بھی تباہ ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں 14خوارج ہلاک اور 10شہری جاں بحق ہوئے جنہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

مقامی عینی شاہدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ دہشت گردوں نے اکاخیل کے گنجان آباد علاقے میں آئی ای ڈی بنانے کی فیکٹری قائم کر رکھی تھی۔ اس فیکٹری کے اندر ایک بڑا دھماکہ ہوا۔ جس نے ارد گرد کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے کہا کہ نام نہاد شہری بمباری کا بیانیہ ایک مایوس کن بدنامی کی مہم ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو کمزور کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شہداء کے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • باجوڑ میں فائرنگ کا واقعہ: اے این پی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میر اعظم خان جاں بحق
  • تیراہ: آئی ای ڈی فیکٹری دھماکہ، 14 خوارج ہلاک ، 10 شہری جاں بحق
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس
  • کراچی؛ سپرہائی وے سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
  • خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان
  • بلوچستان: بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور محکمہ لائیو اسٹاک کے ماڈل میٹ پراسیسنگ پلانٹس کے دورے کے موقع پر آلات کا معائنہ کررہے ہیں
  • پشاور جلسے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں اب نکل آئے ایک کروڑ ، مگر ایسا نہیں ہو گا، علی امین گنڈا پور