پنجاب کے علاقے رائے ونڈ کے نالے میں چار افراد گر گئے جن میں سے ایک کی لاش اور زخمی بچے کو نکال لیا گیا جبکہ دو کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائے ونڈ کے علاقے میں قائم  پبلک ہیلتھ انجینرنگ زیر نگرانی چلنے والے گندے نالے چار افراد گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچے جہاں سے ایک زخمی بچے اور جاں بحق شخص کی لاش کو نکالا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مزید دو لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے جن کے زندہ رہنے کے امکانات بھی کم ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے کنٹریکٹرز ڈسپوزل اسٹیشن پر موٹر ٹھیک کرنے نالے میں اترے تو گیس کی وجہ سے چکرا کر نیچے گر گئے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو موقع پر پہنچنے اور ریسکیو کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 3افغان اور 2خودکش بمبار سمیت 7خوارج ہلاک

اسلام آباد:

سیکیورٹی فوسرز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کرتے ہوئے تین افغان اور دو خودکش بمبار سمیت 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 ستمبر کو انڈین پراکسی فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں سے روکے گی۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب  آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی  فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خیبر پختونخوا میں خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، 7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، سیکیورٹی فورسز کی  کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، خوارجیوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • معروف اینکر  پر  نامعلوم افراد کی فائرنگ، حالت تشویشناک
  • کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے خاتون سمیت دو زخمی
  • زیارت: مغوی اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت قتل کردیاگیا
  • سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 3افغان اور 2خودکش بمبار سمیت 7خوارج ہلاک
  • سیت پور: ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش مل گئی
  • بلوچستان: بارکھان میں شرپسندوں نے سڑک کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کے خاندان سمیت 91 فلسطینی شہید
  • پنڈی بھٹیاں میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
  • حافظ آباد: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق