سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لیے محبت اور عقیدت مقام ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کوپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے برازیل روانہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 اجلاس میں شرکت کیلئے برازیل روانہ ہوگئیں۔ اجلاس میں شرکت کے دوران مریم نواز مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ تھرٹی اجلاس میں پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پربریفنگ دیں گی۔ ستھرا پنجاب، ای موبلٹی کےبارے میں شرکاکو آگاہ کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈرشپ پرگفتگو کریں گی۔ شرکا کو پنجاب میں وائلڈ لائف ریفارم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
کرک میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا
اجلاس میں شرکت کےدوران وزیراعلیٰ پنجاب اہم اورنمایاں شخصیات اوررہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔ جن میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر، ورلڈ بینک کلائمیٹ چینج کے گلوبل ڈائریکٹراور گلوبل گرین انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل شامل ہیں۔ وزیراعلی یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے عہدیداروں سے بھی ملیں گی۔
مزید :