ٹیکساس، اسٹور کی پارکنگ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے موقع پر موجود ایک گاڑی چھینی اور جائے واردات سے فرار ہوگیا بعد ازاں فرار کے دوران ایک اور گاڑی کو ہائی جیک کیا گیا مشتبہ شخص کو جنوبی آسٹن سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک اسٹور کی پارکنگ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے موقع پر موجود ایک گاڑی چھینی اور جائے واردات سے فرار ہوگیا بعد ازاں فرار کے دوران ایک اور گاڑی کو ہائی جیک کیا گیا مشتبہ شخص کو جنوبی آسٹن سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت جاری نہیں کی گئی، فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعے پر مقامی پولیس اور ایف بی آئی کی مشترکہ ٹیمیں تفتیش کررہی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیل کے شہر ایلات پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، 2 ہلاک 20 اسرائیلی زخمی
یمن سے اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات پر حوثیوں کے ڈورن حملے میں دو افراد ہلاک اور 20 اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیشتر افراد ڈرون کے دھماکے سے اڑنے والے چھروں کا نشانہ بنے ہیں جبکہ حملے کی فوٹیج جاری کردی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں دو افراد، ایک 60 سالہ اور دوسرا 26 سالہ، تشویشناک حالت میں ہیں، جب کہ ایک 30 سالہ شخص کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں، جبکہ دیگر 19 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ڈرون نچلی پرواز کرتا ہوا ایک ہوٹل کے قریب آ کر پھٹا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون کو مار گرانے آئرن ڈوم کے دو انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے تھے جو ڈرون کو گرانے میں ناکام رہے۔
اسرائیل کے چینل 12 کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایلات کے میئر ایلی لنکری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ”حوثیوں کو سختی سے جواب دیا جائے“، اور کہا کہ حوثی حملے ایلات کی بندرگاہ کی آپریشنز کو متاثر کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حملے کو روکنے کی کوششیں کی گئی تھیں، لیکن مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔
اسرائیلی اخبار ”اسرائیل ہیوم“ نے ابتدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام ڈرون کو روکنے میں ناکام رہا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون ایلات میں آکر گرا تھا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 84 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں اور امدادی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ شہر میں امداد کے منتظر 11 افراد سمیت 50 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار 419 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 66 ہزار 795 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
Post Views: 1