سانحہ دریائے سوات پر شوبز شخصیات بھی افسردہ، حکومتی نااہلی پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
دریائے سوات میں مدد کے منتظر بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ اس اندوہناک واقعے نے شوبز شخصیات کو بھی غم زدہ کردیا۔
اپنی حالیہ فلم ’’لو گرو‘‘ کی شاندار کامیابی پر مبارک بادیں وصول کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اس دل دہلا دینے والے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں انسان مرتے رہتے ہیں اور مدد نہیں پہنچتی۔
اداکارہ صبور علی نے حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کرکٹ گراؤنڈ سُکھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز موجود ہوتے ہیں لیکن انسانی جانیں بچانے کے لیے کوئی ہیلی کاپٹر کیوں نہیں آیا؟
زارا نور عباس اور دیگر فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے شفاف تحقیقات اور ریسکیو نظام کی بہتری کا مطالبہ کیا۔
علی ظفر، ہمایوں سعید، فیصل قریشی اور احسن خان سمیت دیگر اداکاروں اور کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر اس سانحہ پر دلی رنج کا اظہار کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر وقت پر مدد پہنچتی تو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتا تھا۔
سوشل میڈیا پر شہریوں نے بھی کے پی کے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکس دینے والے شہریوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں جب کہ غیر ضروری تقریبات پر کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں۔
شوبز شخصیات نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے کمزور ریسکیو نظام اور ایمرجنسی ریسپانس کی خامیاں فوری اصلاحات کا تقاضا کرتی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کیا شہناز گِل اور شبھمن گل بہن بھائی ہیں؟
بولی وڈ اداکارہ اور ٹیلی ویژن شخصیت شہناز گِل نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گِل اور اپنے حوالے سے کی جانے ولی قیاس آرائیوں پر وضاحت دے دی۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گِل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ دونوں پنجاب کے ایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے شبھمن گِل ان کے بھائی ہو سکتے ہیں۔
ان قیاس آرائیوں پر ہنستے ہوئے شہناز کا کہنا تھا ’عین ممکن ہے کہ وہ امرتسر سے ہوں۔ جب وہ ٹرینڈ کرتے ہیں تو میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں۔ ان کے درمیان بہن بھائی کا رشتہ ہوگا۔‘
شہناز نے شبھمن گِل کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا کھیلتے ہیں۔