بجلی کی بندش پر احتجاج میں گولی چل گئی، کئی زخمی، 24 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
سٹی42: بجلی کی فراہمی میں تعطل آنے پر احتجاج میں تشدد سے پولیس اہلکار اور متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے 24 احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔
بجلی بند ہونے پر احتجاج کے دوران تشدد پھوٹنے کا واقعہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ کے قریبی علاقہ پیر پائی میں ہوا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی بندش کے خلاف نوشہرہ میں احتجاج کے دوران تشدد میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 24 افراد کو گرفتار کر لیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کے دوران جھڑپ میں ایک پولیس کانسٹیبل اور کئی دوسرے افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے 24 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ہنگامہ آرائی کے بعد اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) عاقب خان کی مدعیت میں ازاخیل پولیس اسٹیشن میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 148 (ہتھیار سے مسلح ہو کر ہنگامہ آرائی)، 149 (غیر قانونی اجتماع)، 324 (اقدام قتل)، 341 (غلط طور پر راستہ روکنے کی سزا)، 353 (سرکاری ملازم کو اس کے فرائض سے روکنا یا حملہ آور ہونا) اور 427 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق پیرپائی کے رہائشی مین جی ٹی روڈ پر بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے سڑک بھی بند کردی تھی۔ پولیس کو اطلاع ملی تو وہ موقع پر پہنچی۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
مظاہرین کی قیادت علاقے کے مقامی حکومتی نمائندے کر رہے تھے۔ انتظامیہ نے سڑک کھلوانے کے لیے مذاکرات کیے تاکہ عام لوگوں کو دشواری نہ ہو،۔ پولیس کی درخواست پر مظاہرین منتشر نہ ہوئے اور پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا۔
ایف آئی آر میں 24 گرفتار مظاہرین کے نام شامل ہیں جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیگر ملزمان، جو سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار تھے، موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی
موقع پر موجود مقامی کارکن یاسین شاہ نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ جھڑپ کے دوران پولیس تشدد سےبھی کئی مظاہرین زخمی ہوئے۔ احتجاج میں شامل لوگ بجلی کی بندش میں کمی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
نوشہرہ میں کل بھی بجلی کی بندش کو لے کر احتجاج ہوا تھا تاہم اس احتجاج کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا تھا۔
کچھ ہفتے پہلے جون میں بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول پشاور، چارسدہ، پجگی، حاجی کیمپ اور ستی ٹاؤن میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج ہوا تھا۔
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: احتجاج کے دوران بندش کے خلاف بجلی کی بندش زخمی ہو
پڑھیں:
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے 12 سالہ طالب علم کی جان لے لی
مریدکے:کالاشاہ کاکو کے علاقے رتہ گجراں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 12 سالہ طالب علم عبدالہادی اپنے والد کے پسٹل سے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی کا شکار ہوگیا۔
گولی لگنے کے نتیجے میں طالب علم کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق عبدالہادی اپنے گھر کے اندر اپنے والد کے پسٹل سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک پسٹل چل گیا جس سے گولی اس کے جسم میں لگ گئی۔
گولی کی آواز سن کر گھر والوں میں کہرام مچ گیا اور فوری طور پر عبدالہادی کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت 12 سالہ عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے وہ اپنے خاندان کے ساتھ اپنے گھر میں موجود تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔
گھر والوں نے بتایا کہ عبدالہادی ویڈیو بنانے کے شوق میں والد کے پسٹل کو استعمال کر رہا تھا جس کے دوران پسٹل چل گیا اور یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔