امریکی اسٹیل پلانٹ پنسلوانیا میں دھماکوں سے 2 ہلاک، 10 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پنسلوانیا کے شہر کلیئرٹن میں امریکی اسٹیل کے کوک ورکس پلانٹ میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ دھماکے پیر کی صبح فیکٹری میں ہوئے، جس کے بعد آگ اور دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے۔
الجزیرہ کے مطابق فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے تک آگ بجھانے کی کوشش کی، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دھماکوں کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی اور حکام نے اسے ایک وقت طلب تکنیکی تحقیقات قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا، مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم فضائی معیار کے ٹیسٹ میں خطرناک سطح کا سلفر ڈائی آکسائیڈ نہیں پایا گیا۔ کلیئرٹن کوک ورکس امریکا کا سب سے بڑا کوک تیار کرنے والا پلانٹ ہے، جہاں قریباً 13 سو ملازمین کام کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی اسٹیل پلانٹ پنسلوانیا کلیئرٹن کوک ورکس امریکا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنسلوانیا
پڑھیں:
امریکا میں اسکول ٹیچر بچے کی فائرنگ سے زخمی، عدالت کا 1 کروڑ ہرجانے کا حکم
امریکا میں ایک چھ سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ٹیچر کو عدالت نے تقریباً 10 ملین ڈالرز (ایک کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی 28 سالہ خاتون ٹیچر کو 10 ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے 2023 میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔
عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ طالب علم کی والدہ کو غفلت اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
28 سالہ ایبی کو جنوری 2023 میں اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنی پہلی جماعت کے کلاس روم میں پڑھنے کی میز پر بیٹھی تھیں۔ گولی لگنے کے بعد تقریباً دو ہفتے ہسپتال میں گزارے جہاں انہیں چھ سرجریوں کی ضرورت پڑی اور ابھی تک ان کا بایاں ہاتھ مکمل فعال نہیں ہے۔
چھ سالہ بچے کی طرف سے چلائی گئی گولی ٹیچر کے سینے میں رہ گئی تھی۔