پلاسٹک کی بوتلیں اب آمدن کا ذریعہ، لاہور میں حکومت کا گرین کریڈٹس پروگرام شروع
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے ایک نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور پلاسٹک کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہے۔
پروگرام کے تحت نجی کمپنی چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے مقامی طور پر تیار کی گئی ری سائیکلنگ مشینیں آئندہ ماہ لاہور کی چار بڑی جامعات میں نصب کرے گی۔ اس کے علاوہ شہر کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر بھی یہ مشینیں لگائی جائیں گی تاکہ عام شہری بھی بآسانی اس مہم میں حصہ لے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلوں کا بہترین مصرف: کراچی میں سڑک تیار کر لی گئی
مشین کا استعمال انتہائی آسان رکھا گیا ہے۔ یہ دو خانوں پر مشتمل ہوگی۔ شہری بٹن اے دباکر پلاسٹک کی خالی بوتل مشین میں ڈالیں گے، اس کے بعد اپنا فون نمبر درج کر کے بٹن بی دبائیں گے۔ اس عمل کے بعد مشین کی اسکرین پر ’گرین کریڈٹس‘ ظاہر ہوں گے جو صارف ایپ کے ذریعے بھی مانیٹر کر سکتا ہے۔
نجی کمپنی کے چیئرمین گلفام عابد کے مطابق روزانہ لاہور میں قریباً 500 ٹن پلاسٹک کی بوتلوں کا کچرا پیدا ہوتا ہے۔ نئی مشینری کی مدد سے نہ صرف بوتلیں بلکہ سنگل یوز پلاسٹک سے بنے دیگر برتن بھی ری سائیکل کیے جائیں گے۔ ان اشیا سے فٹ پاتھ، سڑکوں کی مرمت (پیچ ورک) اور پلاسٹک اینٹیں تیار کی جائیں گی۔
گلفام عابد کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ لیٹر کی 20 اور ہاف لیٹر کی 40 بوتلیں مشین میں ڈالنے پر صارف کو فوری طور پر ایک ہزار روپے کیش دیا جائے گا، جو ایپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف شہری ہی نہیں بلکہ لاہور کے قریباً 18 ہزار کباڑیے بھی اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وہ ایپ کے ذریعے کمپنی سے رابطہ کریں گے، اور کمپنی کے نمائندے ان سے براہ راست بوتلیں خرید کر انہیں موقع پر ہی ادائیگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کی منفرد خاتون آرٹسٹ کا کمال، پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھکنوں سے خوبصورت دیوار بنا دی
یہ پروگرام نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ شہریوں اور کباڑیوں کے لیے آمدن کا ایک نیا ذریعہ بھی بن رہا ہے، جس سے ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پلاسٹک ویسٹ کو مفید اشیا میں تبدیل کیا جا سکے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انعام پلاسٹک کی بوتلیں پنجاب حکومت مریم نواز معاہدہ نجی کمپنی وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت مریم نواز معاہدہ وی نیوز پلاسٹک کی
پڑھیں:
کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن ہوگا: کین کمشنر پنجاب
لاہور (ویب ڈیسک) کین کمشنر پنجاب نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب میں کرشنگ شروع کرنے کی حکومتی ہدایت کے باوجود زیادہ تر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کرنے سے انکار کر دیا، حکومت پنجاب نے کرشنگ شروع کرنے کے لیے 15 نومبر کی ڈیڈ لائن دی تھی مگر پنجاب کی 41 میں سے صرف 5 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی۔
کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن شروع کر دیا جائے گا، حکومت کی ڈیڈ لائن پر صرف شریف فیملی کی شوگرملوں نے کرشنگ شروع کی ہے، بیشتر ملوں کی جانب سے کرشنگ شروع نہ ہونے کے باعث چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ادھر کسان اتحاد کے چیئر مین خالد باٹھ کا کہنا ہےکہ مل مالکان کرشنگ میں تاخیر کر کے گنا سستے داموں خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس وقت ملک بھر میں چینی 200 سے 229 روپے فی کلو میں فروخت ہوہی ہے۔