—فائل فوٹو 

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے پلاسٹک وینڈنگ مشینری نصب کی جا رہی ہے، مشین میں ڈیڑھ لیٹر والی 20 بوتلیں اور ہاف لیٹر کی 40 بوتلیں ڈالیں تو اس کے بدلے میں 1 ہزار روپے ملیں گے۔

سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے پنجاب حکومت کا نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، نجی کمپنی چائینیز ٹیکنالوجی کی مدد سے مقامی طور پر تیار کی گئی مشینیں آئندہ ماہ لاہور کی 4 بڑی جامعات میں نصب کرے گی۔

شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی ایسی مشینیں لگائی جائیں گی، یہ مشین 2 خانوں پر مشتمل ہے، بٹن اے دبائیں اور پلاسٹک کی بوتل اس میں ڈالیں، پھر اپنا فون نمبر درج کریں اور بٹن بی دبا دیں، مشین کی اسکرین پر گرین کریڈٹس ظاہر ہوں گے جسے ایپ کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

نجی کمپنی کے چیئرمین گلفام عابد کے مطابق روزانہ 5 سو ٹن پلاسٹک بوتل کا کچرا ہوتا ہے، مشینری کی مدد سے پلاسٹک کی بوتلیں اور سنگل یوز پلاسٹک کے برتن ری سائیکل کیے جائیں گے اور ان سے فٹ پاتھ، سڑکوں کے پیچ ورک اور اینٹیں بنائی جائیں گی۔

گلفام عابد کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لیٹر کی 20 بوتلیں اور ہاف لیٹر کی 40 بوتلیں مشین میں ڈالنے پر 1 ہزار روپے فوری کیش ملے گا۔

گرین کریڈٹس میں صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ لاہور کے 18 ہزار کباڑیے بھی مستفید ہو سکیں گے۔

وہ ایپ کے ذریعے رابطہ کریں گے اور کمپنی ملازم خود جا کر انہیں رقم دے کر بوتلیں لیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حکومت سے مراعات کا مطالبہ

علی رامے: ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومت پنجاب سے مختلف مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 پنجاب حکومت نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے فی میٹنگ ایک لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دے دی، جبکہ محکمہ خزانہ نے بھی اس سفارش سے اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر پنجاب کے اعلان کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی متعدد میٹنگز ہو چکی ہیں۔

 حکومت نے کمپنی کے لیے 5 ارب روپے ابتدائی سرمایہ مختص کیا ہے، تاہم کمپنی کے آمدن کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہیں۔

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹرز کے اخراجات اور دیگر مراعات بھی حکومت ہی ادا کرے گی، جب کہ حکام کے مطابق کمپنی کے مالی ڈھانچے اور آمدنی کے نظام پر کام جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حکومت سے مراعات کا مطالبہ
  • خسرہ روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم شروع
  • انتظار ختم ،1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
  • پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60 پیسےفی لیٹرکا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے مہنگا
  • حکومت کا پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60پیسے فی لیٹر کا اضافہ
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایہ بڑھانے کا اعلان
  • ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا
  • محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن اہلکاروں کو شاباش اور انعام دیے
  • حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا